لاہور (این این آئی) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز اور پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ کی آسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے نتائج کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ کوآپریٹوز میں لیڈی اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی ایک آسامی کے لیے پانچ امیدوار تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد نفسیاتی جائزے اور انٹرویو کے لیے عارضی طور پر اہل قرار پائے ہیں۔ اسی طرح اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی 29 آسامیوں کے لیے 131 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ مال کے تحت ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس لاہور میں جونیئر کلرک کی 60 آسامیوں کے لیے تحریری، ٹائپنگ کے امتحان میں مجموعی طور پر 151 امیدوار انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ کی 48 آسامیوں کا حتمی نتیجہ بھی جاری کر دیا ہے اور تمام 48 آسامیوں پر امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کر دی گئی ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق تحریری نتائج میں کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کے نفسیاتی جائزے اور انٹرویو کے لیے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اپنی اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ نتائج اور متعلقہ معلومات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
بریکنگ نیوز
- چیئرمینCDA کی سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کیساتھ اہم ملاقات
- اوپن اے آئی کا انسان نما روبوٹس تیار کرنیکا منصوبہ، مصنوعی ذہانت کو عملی دنیا میں لانے کی تیاری
- راولپنڈی میں نوجوان کی خاتون کے ساتھ ون ویلنگ، مقدمہ درج
- مری میں تین مختلف ٹریفک حادثات، 9 افراد زخمی
- بیٹے محمد اسماعیل کو احسن قریشی اور اسکے بھائی نے تشدد کا نشانہ بنایا،خرم شیراز
- راولپنڈی :ٹرائی نیشن سیریز ،پاکستان انگلینڈ ون ڈے میچ ،آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او حسین مشتاق سکھیرا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سیکورٹی وٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ۔
- راولپنڈی میں 43 سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتین خطرناک قرار
- سی پی او کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
- خانپور ضلع ہری پور میں گیس سلنڈر دکان میں زور دار دھماکہ، انتظامیہ خاموش
- جائیداد تنازعہ،ملزم نے اندھا فائرنگ کرکے نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا
- بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں ایک دلچسپ صورتحال کی عکاسی کر رہیں
- گھر کی چھت کے قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاریں دو قیمتی جانیں لے گئیں
- جاز ورلڈ اور یونیسیف کا ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ کیلئے اشتراک
- اٹک میں بدعنوان عناصر کے خلاف کریک ڈان متعدد ملزمان گرفتار
- ہریپور پرانی عدالت سے متعددکرسیاں و دیگر سامان چوری
- خانپور: غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈروں کی دکانیں۔
- طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کرنے والا زیر حراست ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،3 منشیات سپلائر گرفتار
- اسلام آباد کی تاریخی اخبار ماتکیٹ کی بندش کا معاملہ قومی اسبلی پہنچ گیا
- شائقین کے لئے لگائی گئی کرسیاںٹوٹ پھو ٹ کاشکار،سائیکل ویلوڈروم ٹریک پرکریک ۔
