اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے جنوبی کوریا کے ورے کے دوران عالمی بینک کے نائب صدر اوسمانے ڈیونے سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، ای گورننس اور ملک کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عالمی بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل اصلاحات اور آئی ٹی کے شعبے میں حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیش رفت کو سراہا۔عالمی بینک نے پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور فری لانسنگ کے شعبے کو وسعت دینے کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
شزہ فاطمہ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات’ پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

