کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17لڑاکا طیارے نے ایران کی جانب سے بھیجا گیا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے، ایرانی ڈرون صوبہ بلوچستان کے علاقے پنچگور میں پاکستانی سرحد کے45کلومیٹر اندر گرایا گیا ہے۔ افغان سر زمین سے دراندازی روکنے کے لئے پاک فوج نے سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا نامور دفاعی تجزیہ کار اور صحافی وجاہت ایس خان نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کہ ہے کہ پی اے ایف ، جے ایف 17نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایران کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا ہے جو کہ پاکستانی سرحد کے اندر پرواز کر رہا تھا۔ ڈرون گرائے جانے کے بعد پاک ایران سرحدی حکام کے درمیان فوری طور پر فلیگ میٹنگ بلائی گئی جس کے بعد پاکستان نے ایران سے ڈرون کے معاملے پر احتجاج کیا جبکہ ایرانی حکام سے پاکستانی علاقے پر مارٹر گولوں کی فائرنگ پر جواب طلب کیا گیا۔