Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کے لیے پُرامید
    • عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، اکیلی پرورش کر رہی ہوں:ثانیہ اشفاق
    • حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
    • سمانتھا کے خوشبو برانڈ کی کمائی 120 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی
    • رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنیکی خواہش
    • جھانوی کپور کا فوٹوگرافروں پراپنی نامناسب تصاویر بنانے پر تحفظات کا اظہار
    • میکا سنگھ کا دلیر مہندی کی بے عزتی کرنے پر بھارتی وزیر سے معافی کا مطالبہ
    • ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکائونٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
    • سجاد علی کے بھائی گلوکار وقار علی کینسر میں مبتلا’ مداحوں سے دعائوں کی اپیل
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران انسداد جرائم میٹنگ کے دوران ماڈل ٹائون ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    • کرکٹ میچز سے قبل سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں: ڈی آئی جی آپریشنز
    • 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے 2ملزمان کو 10,10 سال قید
    • 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1313ٹریفک حادثات 653افراد شدید زخمی
    • اسلام آباد ‘پی ٹی سی ایل کی مضبوط مالیاتی ٹیم کے اراکین کا گروپ فوٹو۔
    • پاکستان ماحولیاتی طبی تباہی کے دھانے پہنچ گیا قائمہ کمیٹی میں ہولناک انکشافات
    • پی ٹی سی ایل گروپ کا گزشتہ سال کے مقابلے آمدن میں 62فیصد اضافہ
    • سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
    • ٹک ٹاکر عائشہ شرافت زیادتی کیس میں رجب بٹ و دیگر ملزمان کیخلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ وکلاء کے مؤقف کی سماعت سے مشروط
    • بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں 43 فیصد اضافہ
    • شہید کانسٹیبل نوید افضل شہید ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پٹرول پر عائد لیوی ختم نہ ہوئی تو اسلام آباد مارچ کرینگے حافظ نعیم الرحمن

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی(نیوز ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ
    پیٹرول پر عائد لیوی ختم نہ کی گئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد میں مارچ کرے گی، عوامی دباؤ کے نتیجے میں حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی کوششوں سے بحال کی گئی آٹھ پوائنٹس بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً 135 سے 140 روپے تک ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی، پانچ روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 21 روپے کسٹمز ڈیوٹی سمیت مختلف ٹیکس عائد ہیں، جن میں کمی سے عوام کو نمایاں ریلیف دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر عائد 80 روپے فی لیٹر لیوی کا پیٹرول کی بنیادی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، اسے جگا ٹیکس اور بھتہ ٹیکس بھی کہا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم پیٹرول پر عائد لیوی ختم کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں مدد مل سکے۔ ان کے مطابق ٹیکسوں میں کمی اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں بہتری سے پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک آسکتی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کو درپیش سفری مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولتیں نہ ہونے کے باعث طلبہ موٹر سائیکل استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ یونیورسٹی روڈ کھدائی کے باعث تباہ حال ہے اور منصوبے کی تکمیل کے لیے مسلسل نئی تاریخیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے نظام نے کراچی کے شہریوں کے حقوق متاثر کیے ہیں۔ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، لیکن انہیں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع نہیں مل رہے، جس کے باعث نوجوان بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے طلبہ یونین کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو ہر سال اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔
    حافظ نعیم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنیکی خواہش

      اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

      لاہور’ ایم جی HS سپرہائبرڈ مالکان کیلئے 7 کلو واٹ ہوم چارجرز جیتنے کی مہم کا آغاز۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.