اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) اٹک کے علاقہ شین باغ پھاٹک پر 55 سالہ شخص کی ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی، ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے شین باغ پھاٹک میں سروالہ کے رہائشی 55 سالہ محمد فیاض ولد لال خان نے ٹرین کے نیچے آ کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔
