راولپنڈی(سٹی رپورٹر)کلرسیداں پولیس کی کارروائی،چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث
گینگ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ رقم اور کٹر برآمد۔ تفصیلا ت کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کوگرفتارکر لیا،زیرحراست فرد سے مسروقہ رقم اور کٹر برآمدہوا، کلرسیداں پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،ملزم قبل ازیں چوری و نقب زنی،منشیات سمیت دیگر مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
