Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی کے70 فیصد سرکاری کالج بھی طلباء کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
    • لاہور: ایلیٹ فورس کی خراب گاڑی کو دوسری گاڑی سے رسی کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔
    • ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ
    • پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری
    • 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ
    • لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ،سیکرٹری ڈیفنس فائونڈیشن یونیورسٹی کے دوران ڈگری تقسیم کرتے ہوئے ۔
    • سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
    • لاہور: پولیس اہلکار لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء کو ریلی نکالنے سے روک رہے ہیں۔
    • پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
    • AIکانٹنگ کے شعبے کے لیے ایک اہم ایتھیکل چیلنج بن گئی
    • فارما ایشیا 2026: ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت، تجارتی تعاون کے امکانات
    • پاکستان کے بڑے الخدمت اے آئی ہیکاتھون کے گرینڈ فائنل کی تیاریاں مکمل
    • ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • خیبرپختونخوا کے 60 ارکان اسمبلی کا گنڈاپور کو مذاکرات میں شامل کرنیکا مطالبہ
    • اٹک: ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنیوالے شخص کی لاش کو ریسکیو1122کاعملہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے۔
    • رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے لڑکی کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا
    • شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
    • ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بیوروکریسی کی مجرمانہ غفلت اور مافیاز کی دیدہ دلیری کا بھانڈا پھوٹ گیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (حبہ عباسی) پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے نام پر قائم سرکاری اداروں کی سنگین لاپرواہی، اربوں روپے کمانے والے مافیاز کی دھونس اور وفاقی بیوروکریسی کی نااہلی کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جس نے ملک کو ایک ہولناک طبی بحران کے مکھ مکھ لا کھڑا کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے حالیہ اجلاس کے جو اندرونی احوال سامنے آئے ہیں، وہ ملکی بقا کے لیے ایک سنگین وارننگ ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق، ملک میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا سب سے اہم ادارہ ‘پاکستان کلائیمیٹ چینج اتھارٹی) اب تک 100 فیصد غیر فعال اور ایک سفید ہاتھی ثابت ہوا ہے، جس کا باضابطہ اعتراف وفاقی وزیر مصدق ملک کو خود پارلیمنٹ کے سامنے کرنا پڑا۔ اس مجرمانہ سست روی پر چیئرپرسن شیری رحمان نے انتہائی جارحانہ اور سخت ترین لہجہ اختیار کرتے ہوئے اتھارٹی کے سربراہ کو سرعام لتاڑ دیا اور دوٹوک الفاظ میں وارننگ دی کہ "ادارے نے اب تک اپنا لوہا منوانے میں مکمل ناکامی دکھائی ہے، ایسا لگتا ہے کہ آپ کے پاس دانشوروں اور قابل لوگوں کی شدید کمی ہے، لہذا آئندہ بغیر تیاری کے پارلیمنٹ میں آ کر ہمارا وقت برباد نہ کیا جائے”۔کمیٹی نے سرکاری مشینری کی کارکردگی کے منہ پر زوردار طمانچہ مارتے ہوئے یہ دل دہلا دینے والا انکشاف بھی کیا کہ سال 2022 کے تباہ کن سیلاب کو گزرے طویل عرصہ ہو چکا ہے لیکن بیوروکریسی کی روایتی سست روی کے باعث متاثرہ علاقوں کے 14,000 سرکاری اسکول اب تک دوبارہ تعمیر نہیں کیے جا سکے، جس کی وجہ سے لاکھوں معصوم بچوں کا تعلیمی مستقبل مستقل طور پر دا پر لگا ہوا ہے۔اس انتظامی ملبے کے ساتھ ساتھ ملک میں پلاسٹک بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کاروباری مافیاز کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے بھی رونگٹے کھڑے کر دینے والے سائنسی حقائق سامنے آئے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے ایک ہولناک طبی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے الرٹ جاری کیا کہ دھوپ اور شدید تپش میں پڑی رہنے والی پلاسٹک کی بوتل (PET) کا پانی پینے سے ملک میں خواتین کے اندر بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جبکہ اس بھیانک صورتحال کے باوجود پاکستان کا آفیشل ریسائیکلنگ نظام دنیا کے بدترین ترین درجے پر ہے جہاں سالانہ پیدا ہونے والے لاکھوں ٹن پلاسٹک کچرے میں سے رسمی شعبے ) میں ریسائیکلنگ کی شرح محض 1 فیصد ہے اور باقی سارا زہر ہمارے پانی اور مٹی میں گھل رہا ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے اس ماحولیاتی جرم کی گہرائی واضح کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ میں موجود بچوں کے پیمپرز اور ٹافیوں کے ریپرز جیسی سینکڑوں روزمرہ اشیا 100 فیصد نان ریسائیکل ایبل ہیں جن پر مکمل پابندی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔رپورٹ کے مطابق، پلاسٹک بیگز کی بندش کے معاملے پر اربوں روپے کمانے والے اثر و رسوخ رکھنے والے حلقوں کی شدید ترین مزاحمت کا انکشاف بھی ہوا، جہاں بڑے بڑے بکس اسٹورز کے مالکان کتابوں پر چڑھے پلاسٹک پر پابندی کے بل کے خلاف قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سینیٹر طلال چوہدری نے بیبسی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پلاسٹک کی بوتلیں بنانے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ 3، 3 گھنٹے طویل ملاقاتوں کے باوجود کوئی حل نہیں نکل رہا کیونکہ یہ مافیا 2003 سے بنے قوانین پر سختی نہ ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ چونکہ صوبائی حکومتیں ان مافیاز کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام اور بے بس ہو چکی ہیں، اس لیے اب وفاق کو اسلام آباد سے خود سخت ترین ایکشن لینا ہوگا اور اس ماحولیاتی جنگ میں نرمی کی پالیسی کو فوری ختم کرنا ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      راولپنڈی کے70 فیصد سرکاری کالج بھی طلباء کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

      لاہور: ایلیٹ فورس کی خراب گاڑی کو دوسری گاڑی سے رسی کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔

      ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.