راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 120 ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 5 نومبر تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل محمد فیصل اور پراسیکیوشن کے وکلا عدالت میں موجود تھے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت سابق چیئرمین کے وکیل نے جیل میں سابق چیئرمین سے ملاقات اور مقدمے میں بحث کی استدعا کی تاہم عدالت نے سماعت کسی کاروائی کے بغیر ملتوی کردی یاد رہے کہ تھانہ آر اے بازار کے اس مقدمہ سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کے علاوہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی و صوبائی وزرا شبلی فراز، عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت 120 سے زائد ملزمان نامزد ہیں جبکہ اس مقدمہ میں ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے اور استغاثہ کے 45 سے زائد گواہان کے بیانات بھی قلم بند کئے جا چکے ہیں جبکہ عدالت نے سابق چیئرمین کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔
