اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)، کاروباری کلسٹرز، بینکوں، سٹیٹ بینک پاکستان اور متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی نشست منعقد کی جس کا مقصد کاروباری اداروں کو سستے اور بروقت قرضوں اور مالی سہولتوں کے حصول میں درپیش مشکلات کا جائزہ لینا تھا،اجلاس کے دوران مختلف ایس ایم ای کلسٹرز کے نمائندوں نے اپنے کاروباروں کو درپیش مالی مشکلات اور طریقہ کار سے متعلق رکاوٹوں کی نشاندہی کی، ان مسائل میں قرضوں کے حصول میں مشکلات، کاروبار کی توسیع، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات پوری کرنے اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے موزوں مالی سہولتوں تک رسائی شامل تھی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہارون اختر خان نے شرکا کے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنا اور اس بات پر زور دیا کہ بینکوں اور سٹیٹ بینک کو ایس ایم ای کلسٹرز کے مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات، مناسب فالو اپ اور جوابدہی کو یقینی بنانا چاہئے۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی کے70 فیصد سرکاری کالج بھی طلباء کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
- لاہور: ایلیٹ فورس کی خراب گاڑی کو دوسری گاڑی سے رسی کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔
- ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ
- پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری
- 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ
- لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ،سیکرٹری ڈیفنس فائونڈیشن یونیورسٹی کے دوران ڈگری تقسیم کرتے ہوئے ۔
- سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- لاہور: پولیس اہلکار لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء کو ریلی نکالنے سے روک رہے ہیں۔
- پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
- AIکانٹنگ کے شعبے کے لیے ایک اہم ایتھیکل چیلنج بن گئی
- فارما ایشیا 2026: ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت، تجارتی تعاون کے امکانات
- پاکستان کے بڑے الخدمت اے آئی ہیکاتھون کے گرینڈ فائنل کی تیاریاں مکمل
- ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- خیبرپختونخوا کے 60 ارکان اسمبلی کا گنڈاپور کو مذاکرات میں شامل کرنیکا مطالبہ
- اٹک: ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنیوالے شخص کی لاش کو ریسکیو1122کاعملہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے۔
- رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے لڑکی کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا
- شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
- ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
