Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی کے70 فیصد سرکاری کالج بھی طلباء کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
    • لاہور: ایلیٹ فورس کی خراب گاڑی کو دوسری گاڑی سے رسی کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔
    • ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ
    • پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری
    • 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ
    • لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ،سیکرٹری ڈیفنس فائونڈیشن یونیورسٹی کے دوران ڈگری تقسیم کرتے ہوئے ۔
    • سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
    • لاہور: پولیس اہلکار لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء کو ریلی نکالنے سے روک رہے ہیں۔
    • پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
    • AIکانٹنگ کے شعبے کے لیے ایک اہم ایتھیکل چیلنج بن گئی
    • فارما ایشیا 2026: ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت، تجارتی تعاون کے امکانات
    • پاکستان کے بڑے الخدمت اے آئی ہیکاتھون کے گرینڈ فائنل کی تیاریاں مکمل
    • ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • خیبرپختونخوا کے 60 ارکان اسمبلی کا گنڈاپور کو مذاکرات میں شامل کرنیکا مطالبہ
    • اٹک: ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنیوالے شخص کی لاش کو ریسکیو1122کاعملہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے۔
    • رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے لڑکی کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا
    • شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
    • ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی کے70 فیصد سرکاری کالج بھی طلباء کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (شاہد ملک سے)محکمہ تعلیم کی عدم توجہ اور مبینہ مجرمانہ غفلت کے باعث راولپنڈی کے سرکاری سکولوں کے بعد راولپنڈی کے 70 فیصد سرکاری کالج بھی طلبا و طالبات کی زندگیوں کے لئے خطرہ بن گئے خستہ حال مخدوش عمارتوں اور غیر محفوظ چار دیواری سمیت مینٹیننس اور ریپئرنگ کا کام نہ ہونے کے باعث کالجوں کی عمارتیں سنگین صورتحال اختیار کر گئی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث 2 سال سے زائد عرصہ سے تعمیرو مرمت اور مینٹیننس مکمل طور پر رک گئی گورنمنٹ کنٹریکٹرزک2/2سال سے ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث کنٹریکٹرز راولپنڈی کے ایک درجن سے زائد کالجوں کے تعمیراتی کام ادھورے چھوڑ کر گوشہ نشین ہوگئے ذرائع کے مطابق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بعض کالجوں میں صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کو نہ صرف تحریری طور پر آگاہ کیا گیا بلکہ بعض کالجوں میں محفوظ تدریسی ماحول کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈھوک دلال میں 2 سال قبل 15 کروڑ روپے کا تعمیراتی ٹینڈر دیا گیا لیکن بعد ازاں کنٹریکٹر کو ادائیگی نہ ہونے کے باعث یہ کام ابتدا میں ہی روک دیا گیا جس سے تعمیراتی منصوبے کا تخمینہ اب 30 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے گورنمنٹ وقار النسا پوسٹ گریجویٹ کالج کی چار دیواری کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے میں ٹینڈر دیا گیا جہاں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف چار دیواری کا کام ڈیڑھ ماہ سے بند پڑا ہے بلکہ ابتدا میں ہونے والے کام بھی غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا اسی طرح مسلم ٹان اور ڈھوک رتہ کے خواتین کالجوں میں چار دیواری کی تعمیر کے لئے 80/80 لاکھ روپے میں ٹھیکے دئیے گئے لیکن ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث کنٹریکٹرز ادھورا کام چھوڑ کر غائب ہو گئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین چیک بیلی خان میں اڑھائی کروڑ روپے کے منصوبے پر بھی تعمیراتی کام ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے تعطل کا شکار ہے ذرائع کے مطابق اس وقت راولپنڈی میں تاریخی اہمیت کے حامل گورنمنٹ گارڈن کالج، اصغر مال کالج اور سٹلائیٹ ٹان کالج پر مشتمل طلبا کے تین بڑے کالجوں کی عمارتیں بھی جزوی طور پر انتہائی مخدوش اور خستہ حال ہو چکی ہیں جن کی نہ صرف چھتیں اور دیواریں خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہیں بلکہ ان کالجوں میں کھڑکیاں دروازے اور بجلی و سینیٹری کا نظام بھی تباہ ہوچکا ہے جس سے ان کالجوں کی عمارتیں جزوی طور پر کسی بھی وقت منہدم ہو سکتی ہیں اس ضمن میں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے محکمہ تعلیم کے ساتھ محکمہ صحت، پولیس، عدلیہ اور اڈیالہ جیل سمیت دیگر محکموں میں کنٹریکٹرز کے کروڑوں روپے پھنسے ہوئے ہیں لیکن 2 سال سے زائد عرصہ سے کنٹریکٹرز کو ایک پائی کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے فاقہ کشی پر مجبور کنٹریکٹرز اپنے منصوبوں سے غائب ہوچکے ہیں اور اپنے واجبات کی وصولی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور: ایلیٹ فورس کی خراب گاڑی کو دوسری گاڑی سے رسی کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔

      ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ

      پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.