لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں سائبر جرائم کے خلاف کارروائیوں کے دوران 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کی ہدایت پر ہونے والی کارروائیوں میں فیصل آباد
کے دو غیر قانونی کال سنٹرز سے19 افراد، ملتان میں آن لائن فراڈ اور خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمات میں چار ملزمان جبکہ لاہور میں ریاست مخالف گفتگو کے معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں گرفتار ملزم کے خلاف حکومتی اداروں کے خلاف ریاست مخالف گفتگو کرنے کے معاملے پر کارروائی کی گئی۔ فیصل آباد میں پہلی کارروائی سوسان روڈ پر راوی مارکیٹ کے قریب زور ویکس سلوشن (Zorvex Solution) میں کی گئی، جہاں سے تین افراد گرفتار کرکے تین لیپ ٹاپ اور تین موبائل فون برآمد کیے گئے۔ لیپ ٹاپس سے کالنگ سافٹ ویئر اور غیر ملکی شہریوں کے پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس، بینک اکائونٹس کی تفصیلات اور ذاتی تصاویر سے متعلق مواد ملا۔ دوسری کارروائی علی ٹاور میں قائم زینیکس ٹیک سلوشن (Xenex Tech Solution) میں کی گئی، جہاں سے 16 افراد گرفتار ہوئے۔ کارروائی کے دوران 13 کمپیوٹرز، تین لیپ ٹاپ اور چار موبائل فون قبضے میں لیے گئے جبکہ غیر ملکی کاروباری اداروں اور ممکنہ صارفین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں مراکز میں کام کرنے والے افراد خود کو غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرکے برطانیہ میں صارفین سے رابطہ کرتے تھے۔ ایک موبائل فون سے واٹس ایپ گفتگو اور ادائیگیوں کے لیے بینک اکائونٹس کی تفصیلات شیئر کرنے کا ریکارڈ بھی ملا۔ ملتان میں آن لائن خریدوفروخت کے فراڈ، ای بے پر سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے رقم ہتھیانے اور ایک خاتون کی نجی ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے کے مقدمات میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ این سی سی آئی اے نے تمام کارروائیوں کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ عاطف امیر نے کہا ہے کہ سائبر جرائم اور آن لائن مالی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بریکنگ نیوز
- گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
- سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
