لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت شہریوں کے تحفظ، جرائم کے تدارک اور پٹرولنگ کے امور کا جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے ضلعی پولیس
سربراہان کو رات کے اوقات میں جرائم کے تدارک کے لیے نائٹ پٹرولنگ مزید سخت اور موثر بنانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ تمام پٹرولنگ گاڑیوں میں ہر صورت کل تک ٹریکرز نصب کیے جائیں۔ انہوں نے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنے دفاتر میں گاڑیوں کی ٹریکنگ اور پٹرولنگ کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں پٹرولنگ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پٹرولنگ کے امور میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے تمام سینئر پولیس افسران کو تھانوں کے خود دورے کرنے اور فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ روم سمیت تمام امور کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، آر پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی موجود تھے، جبکہ سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
- سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
