شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)سابقہ امریکی صدر بل کلنٹن کا قرآن مجید کی تعلیمات بیان کرتے ہوئے ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانیہ کو تنقید کانشانہ بنانا اور کہنا کہ مسلمان ہونے کے باعث مسلمانوں کو تنگ کرنے والوں سے میں تنگ آچکا ہوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے اگر اسی طرح کی سوچ فکر کو دنیا میں معاشروں میں پروان چڑھایا جاے تو پھر دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے اور قتل وغارت جنگ وجدل کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکتا ہے مذہب کے نام پر نفرتیں پھیلانے والے یاد رکھیں اچھے برے لوگ ہر مذہب میں ہوتے ہیں لہذا مذہب کی آڑ میں کسی کا استحصال اورتضحیک کرنا درست نہ ہے، اختر ڈار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا ہے ہمیں ایک دوسرے کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی تقسیم پہچان کے لیے کی ہے، نفرت اور تعصب کے لیے نہیں انسان کی عظمت اسکے نصب رنگ یاقوم میں نہیں ہے بلکہ اس کے تقویٰ کردار اور اعمال میں ہے۔
