فیصل آباد(بیورورپورٹ) مشتمل شخص نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے ادھیڑ عمر آشنا کو قتل کر دیا، مقتول بابے کے اغوا کی ایف آئی آر درج تھی، تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ہیون ولاز کا رہائشی اڑسٹھ سالہ شیر محمد خاں 22 اکتوبر کی صبح کو گھر سے قبرستان جانے کے لیے نکلا اور لاپتہ ہو گیا، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی، موبائل فون کی لوکیشن کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس ٹیم تھانہ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد قبرستان کے قریب واقع گھر تک پہنچ گئی، مذکورہ گھر سے شیر محمد خاں اور روبی بی بی زوجہ شاہد کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول شیر محمد خاں کے شاہد کی بیوی روبی بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار تھے جو روبی بی بی کو ملنے اس کے گھر پہنچا تو خاتون کے شوہر شاہد کو پتہ چل گیا جس پر شاہد نے طیش میں آ کر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثائ کے حوالے کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بریکنگ نیوز
- گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
- سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
