لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال اوور سپیڈنگ پر 25 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تیز رفتاری کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی اور شواہد کی بنیاد پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موٹر سائیکلوں، عام گاڑیوں اور کمرشل ٹرانسپورٹ کے خلاف بھی سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے حد رفتار60 مقرر کی گئی ہے جبکہ رفتار کی جانچ کے لیے سپیڈ گن مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی رہنمائی کے لیے پنجاب کی سڑکوں پر رفتار کی حد سے متعلق سائن بورڈز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ اوور سپیڈنگ کے خلاف موثر کارروائیوں سے ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے۔ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اور محفوظ پنجاب کے قیام کے لیے ٹریفک پولیس تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، مقررہ رفتار کے اندر گاڑی چلائیں اور اپنی سمیت دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔
بریکنگ نیوز
- گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
- سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
