واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے عوام کے لیے مشکلات اور اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں سابق ڈیموکریٹک سینیٹر شیروڈ بران کی حمایت میں خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ موجودہ صدر نے کئی غلط فیصلے کیے ہیں۔اوباما نے ایران کے ساتھ جنگ کو امریکا میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن میں سب سے اہم ایک ایسی غیر ضروری جنگ شروع کرنا ہے جس کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی عوام نے اس کے لیے ووٹ دیا تھا۔اوباما نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ سے امریکا میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، امریکی فوجی اڈوں اور اتحادیوں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ امریکی شہری ہلاک ہوئے اور سیکڑوں زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے میزائلوں کے ذخائر بھی کم ہوئے ہیں آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورت حال نے عالمی منڈیوں میں تیل کی ترسیل کو متاثر کیا ہے۔ تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عام امریکی شہریوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
اوباما
