Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شیر بنگال مولوی فضل الحق کا یومِ پیدائش آج منایا جائیگا
    • نامور مزاح نگارضیاء الحق قاسمی کی برسی آج منائی جائے گی
    • گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کرینگے: وزیراعلیٰ
    • تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری’ حمایت کرنا چاہتی تھی: پرویز خٹک
    • دوحہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بن محمد السید باہمی تجارت کے حوالے سے دستخط کر رہے ہیں۔
    • امریکی کمانڈر کا آبنائے ہرمز کا دورہ، سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
    • سیف سٹیزاتھارٹی کا ورچوئل بلڈ بینک ضرورت مند شہریوں کی مدد کیلئے سرگرم
    • وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آنا صوبے کی خوش قسمتی: گورنر کے پی
    • شکاگو:امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ پاک یو ایس کینکٹ 2026 ء ایونٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026کا مقصد نوجوانوں کی کاوشوں کوروشناس کرانا ہے
    • گلشن اقبال پارک لاہور میں آوارہ کتوں کی بھر مار شہریوں کی جان و سلامتی خطرے میں ڈال دی
    • پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے شروع ہوگا’ متعدد آرڈیننس’ دو مسوداتقوانین ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے
    • لاہور:ایک فیملی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کا کھیلے جانے والا میچ دیکھ رہی ہے۔
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • پی ایچ اے گلشن اقبال پارک کی نااہلی کی وجہ سے آوارہ کتوں کی بھرمار’ دوسری جانب فٹ پاتھ پر خون کے دھبے’ واک کرنے والے کے بوٹ صاف نظر آرہے ہیں۔
    • نادرا: شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری
    • عراقی فضائی حدودکی خلاف ورزی، فرانس ‘نیدرلینڈز کی پروازوں پر جرمانہ
    • اتنا بڑا پارک کتے بھی گھس آتے ہیں شہری کے زخمی ہونیکی تحقیق کر رہا ہوں:ظہیرالحسن
    • پاکستان کی اہم ریٹنگز اب ”مستحکم آئوٹ لک”کیساتھ وسیع تر بی کیٹیگری میں واپس آچکی ہیں: مشیر وزیر خزانہ
    • این ایچ اے کا سالانہ آمدن بڑھا کر160 ارب روپے مقرر:عبدالعلیم خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کیلئے سرحدیں کھلی ‘LPG برآمد پر بھی کوئی پابندی نہیں: ایران

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے لیے ایرانی سرحدیں بند کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو ایل پی جی سمیت کسی بھی ایرانی سامان کی برآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں۔ایرانی سفیر نے اتوار 25 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ ایران کی اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں اور موجودہ حالات میں بالخصوص برادر ملک پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنا نہ تو منطقی ہوگا اور نہ ہی یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو ایل پی جی سمیت ایرانی مصنوعات کی برآمد پر فی الحال کوئی پابندی نہیں ہے۔ان کے مطابق پاکستان میں ایران سے درآمدات کے لیے ای فارم کے طریقہ کار پر عمل درآمد میں تبدیلیوں نے ایسی صورت حال پیدا کردی ہے کہ تاجر عملی طور پر ایران سے پاکستان سامان روانہ کرنے سے قاصر ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایل پی جی سے لدے کئی سو ٹرک ایران کی جانب سے رمدان سرحد عبور کرکے پاکستان کے علاقے گبد میں داخل ہو چکے ہیں۔ان کے بقول تاہم کئی ہفتے گزرنے کے باوجود ان ٹرکوں سے سامان اتارا نہیں جا سکا اور نہ ہی انہیں کلیئرنس مل سکی ہے، جس کے باعث تجارتی سامان کی نقل و حرکت اور دوطرفہ تجارت کا تسلسل متاثر ہو رہا ہے۔رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد پار تجارت دونوں ممالک کی اعلی سطح پر طے پانے والے دوطرفہ معاہدوں کا اہم حصہ ہے اور یہ تجارت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اس اہم تجارت کو آسان بنانے اور فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور تہران پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے موجودہ مشکلات دور کرنے، سامان کی ترسیل آسان بنانے اور اقتصادی تعاون مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
    ایران

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      شیر بنگال مولوی فضل الحق کا یومِ پیدائش آج منایا جائیگا

      نامور مزاح نگارضیاء الحق قاسمی کی برسی آج منائی جائے گی

      گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کرینگے: وزیراعلیٰ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.