Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شیر بنگال مولوی فضل الحق کا یومِ پیدائش آج منایا جائیگا
    • نامور مزاح نگارضیاء الحق قاسمی کی برسی آج منائی جائے گی
    • گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کرینگے: وزیراعلیٰ
    • تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری’ حمایت کرنا چاہتی تھی: پرویز خٹک
    • دوحہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بن محمد السید باہمی تجارت کے حوالے سے دستخط کر رہے ہیں۔
    • امریکی کمانڈر کا آبنائے ہرمز کا دورہ، سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
    • سیف سٹیزاتھارٹی کا ورچوئل بلڈ بینک ضرورت مند شہریوں کی مدد کیلئے سرگرم
    • وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آنا صوبے کی خوش قسمتی: گورنر کے پی
    • شکاگو:امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ پاک یو ایس کینکٹ 2026 ء ایونٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026کا مقصد نوجوانوں کی کاوشوں کوروشناس کرانا ہے
    • گلشن اقبال پارک لاہور میں آوارہ کتوں کی بھر مار شہریوں کی جان و سلامتی خطرے میں ڈال دی
    • پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے شروع ہوگا’ متعدد آرڈیننس’ دو مسوداتقوانین ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے
    • لاہور:ایک فیملی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کا کھیلے جانے والا میچ دیکھ رہی ہے۔
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • پی ایچ اے گلشن اقبال پارک کی نااہلی کی وجہ سے آوارہ کتوں کی بھرمار’ دوسری جانب فٹ پاتھ پر خون کے دھبے’ واک کرنے والے کے بوٹ صاف نظر آرہے ہیں۔
    • نادرا: شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری
    • عراقی فضائی حدودکی خلاف ورزی، فرانس ‘نیدرلینڈز کی پروازوں پر جرمانہ
    • اتنا بڑا پارک کتے بھی گھس آتے ہیں شہری کے زخمی ہونیکی تحقیق کر رہا ہوں:ظہیرالحسن
    • پاکستان کی اہم ریٹنگز اب ”مستحکم آئوٹ لک”کیساتھ وسیع تر بی کیٹیگری میں واپس آچکی ہیں: مشیر وزیر خزانہ
    • این ایچ اے کا سالانہ آمدن بڑھا کر160 ارب روپے مقرر:عبدالعلیم خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نو جوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے شہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر کے سرکاری سکولوں اور مدارس کے پانچ لاکھ ہونہار طالب علموں کو کروم بکس کی فراہمی کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر یہ طلبا و طالبات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، قوم کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے جس قدر وسائل درکار ہوئے، وہ فراہم کریں گے، تعلیم ایک ایسی دولت ہے جسے چوری نہیں کیا جا سکتا، تعلیم انسان کو معاشرے میں ممتاز بناتی ہے، دو سال میں پانچ لاکھ طالب علموں تک یہ کروم بکس پہنچائیں گے۔ اتوارکو یہاں کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ملک بھر کے سکولوں اور مدارس کے پانچ لاکھ ہونہار طلبا و طالبات کو کروم بکس اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریب میں غیرملکی مہمان بھی موجود ہیں جن کا خیرمقدم کرتے ہیں جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے کہاکہ صرف اور صرف قابلیت اور محنت کی بنیاد پر تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبا و طالبات میں یہ کروم بکس تقسیم کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہیں کروم بکس اور کتابوں کیلئے بیگ اور انٹرنیٹ وائی فائی بھی دیا جا رہا ہے تاکہ گھر کے اندر بیٹھ کر بھی وہ ای لائبریری سے استفادہ کر سکیں اور دنیا سے جہاں چاہیں علم کے حصول کیلئے اس کروم بک کے ذریعے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ان جدید آلات کی مدد سے یہ طالب علم ممتاز اور قابل ترین افراد میں شمار ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ماضی میں مسلم لیگ (ن )کے دور حکومت میں نواز شریف کی قیادت میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے چھ لاکھ نوجوانوں کو قابلیت اور میرٹ کی بنیاد لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس پروگرام سے مستحق اور یتیم بچے مستفید ہوئے کیونکہ ذہانت اور محنت کسی امارت یا غربت کی پابند نہیں ہونی چاہئے، اس کی بنیاد صرف اور صرف محنت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں چھ لاکھ لیپ ٹاپ دس سال میں تقسیم کئے گئے، اب یہ کروم بکس ہونہار طالب علموں کو دو سال کے قلیل عرصہ میں فراہم کی جائیں گی، اس شاندار ڈیوائس کی بدولت یہ طلبا و طالبات دنیا میں قابلیت اور ذہانت میں کسی سے پیچھے نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کسی بھی حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ اس قوم کے بچوں کو عظیم شہری بنانے کیلئے ان کی معاونت کرے، اس مقصد کیلئے جتنے بھی وسائل درکار ہوئے، وہ بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے طالب علم سید شمس رضا نے یہاں اپنی روداد سنائی جس کے والد کو شہید کر دیاگیا تھا، شہدا کا اپنا مقام اور مرتبہ ہے، اس کا وعدہ قرآن کریم میں کیا گیا ہے، اس یتیم بچے کو حالات کے تھپیڑوں کی نظر کیا گیا، وہ کیسے اس کا مقابلہ کرتا لیکن اس کی ہمت ، جستجو اور عزم دیکھ کر حوصلہ ہوا کہ وہ مشکل حالات کے باوجود محنت سے ایک قابل فخر پاکستانی بننا چاہتا ہے اور ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے، اسی طرح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مدرسہ میں زیرتعلیم عالمہ مہک صابر نے پراعتماد انداز میں یہاں گفتگو کی۔ اس سے قبل ماضی میں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہم نے مدارس کے بچوں کو بھی یہ سہولت دی تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اب پانچ لاکھ بچوں کو میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر یہ جدید آلات دیئے جا رہے ہیں، یہ کروم بکس ان کیلئے باوقار روزگار کا وسیلہ بنیں گی، کووڈ کے زمانے میں ہم نے جن طالب علموں کو لیپ ٹاپ دیئے وہ ان کی تعلیم کیلئے کارآمد ثابت ہوئے اور وہ قابل ڈاکٹر، انجینئر اور پروفیشنل بنے کیونکہ تعلیم ایک ایسا زیور ہے جو معاشرے میں ممتاز بناتا ہے، یہ دولت چوری نہیں کی جا سکتی، دولت، امارت چھینی جا سکتی ہے تاہم قابلیت اور تعلیم کو کوئی چوری نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ خواب رہا ہے کہ نوجوانوں کو عزت دی جائے، مستقبل کے معماروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ٹی ٹی کیئر کی جانب سے پانچ لاکھ کروم بکس کی فراہمی ڈیجیٹل سہولت کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اس کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، ایک وائی فائی کنکشن سے پانچ مزید بچے فائدہ اٹھا سکیں گے، یوں کل 25 لاکھ بچے اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے ذریعے مستحق طلبا کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بدلتے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر نوجوانوں کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے، گذشتہ ایک سال میں پاکستان نے کئی دہائیوں کو سفر طے کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہونہار طالب علموں میں کروم بکس بھی تقسیم کیں۔ تقریب کے دوران اسلام آباد کے چاق و چوبند دستے نے طالب علموں کو سلامی دی جبکہ ”پانچ لاکھ کروم بک، پانچ لاکھ خواب کے نام سے تھیم سانگ بھی پیش کیا گیا۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      شیر بنگال مولوی فضل الحق کا یومِ پیدائش آج منایا جائیگا

      نامور مزاح نگارضیاء الحق قاسمی کی برسی آج منائی جائے گی

      گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کرینگے: وزیراعلیٰ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.