Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گلبرگ میں 3جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
    • ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
    • لاڑکانہ:مہنگائی کے ہاتھوں تنگ مسافر خطرناک طریقے سے گاڑیوں کی چھت پر سوار ہیں۔
    • مذاکرات کامیاب رہے’گیس سستی فروخت نہیں کرسکتے:ایسوسی ایشن
    • سیکرٹری داخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی آج ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلبی
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے  صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
    • نیا سمارٹ فون متعارف، فزیکل سوئچ سے کیمرہ اور مائیکروفون بند کرنیکی سہولت
    • پاکستانی سفارتخانے کی باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، ادبی ورثے کی نمائش
    • سانگھڑ’ بس اور کار کا تصادم، بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    • جرمنی میں پہاڑی پر واقع ہٹلر کے زیر استعمال تاریخی خفیہ عمارت عقاب کا گھونسلا نذر آتش
    • ایل پی جی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لاہور عوامی رکشہ یونین کے رکشہ ڈرائیورز ٹھوکر مین روڈ پر احتجاج کررہے ہیں ۔
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
    • پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
    • ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
    • بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
    • نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ستمبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
    • راولپنڈی :گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومتی فیصلہ پٹرول پمپ مالکان کے گلے کی ہڈی بننا شروع ہوگیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال(بیورورپورٹ)ضلع چکوال سمیت ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیادپر تعین کرنے کا حکومتی فیصلہ پٹرول پمپ مالکان کے گلے کی ہڈی بننا شروع ہوگیا،روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں کمی بیشی سے جہاں عوام کو ذلالت اور پریشانی کا سامنا ہے وہیں یہ کاروبار کرنے والے پٹرول پمپ مالکان بھی انجانے عذاب سے گزرتے
    نظر آتے ہیں،آبنائے ہرمز کی بندش اور ایران امریکہ جنگ کے دوران قیمتوں کے عدم استحکام کے باعث وفاقی حکومت کے سیانوں نے 15روز بعد قیمتوں کے تعین کے نظام کو پہلے ایک ہفتہ کی سطح تک لایا اور پھر اچانک اسے روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کردیا،پٹرول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ ایک دن قبل جب آرڈر کی باری ہوتی ہے تو ہم جس ریٹ کے حساب سے تیل کمپنیوں کو رقم کا ڈرافٹ بنواتے ہیں رات گئے حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ہمیں آرڈر کے حصول کیلئے مزید رقم بھجوانا پڑتی ہے جو سراسر نقصان کا باعث ہے اسی طرح مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے بعد فوری تیل سستا کرنے سے بھی ہمیں کی نقصان ہوتا ہے،پٹرولیم ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پرنافذ تیل کی قیمتوں اور ترسیل کا نظام مکمل اپنائے اور پٹرول پمپ مالکان کو ایک معقول منافع فراہم کرکے تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی پٹرولیم کمپنیوں سے منسوب کی جائے اگر یہی حالات رہے تو جلد یا بدیر ملک بھر سمیت چکوال میں پٹرولیم مصنوعات کا ایک بڑا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور پٹرول پمپ بھی بند ہونے اور بے روزگاری کا اندیشہ ہے جس کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      گلبرگ میں 3جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار

      ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز

      مذاکرات کامیاب رہے’گیس سستی فروخت نہیں کرسکتے:ایسوسی ایشن

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.