اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد
بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔بدھ کووزیراعظم آفس میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔پاکستان ریلوے کی فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر اعظم نے ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ریلوے میں شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کے شعبوں کو ترجیح دینے کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی اور انہیں جاری ہائوسنگ سکیموں بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت ہائو سنگ اینڈ ورکس کے امور اور ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رہائشی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء وزیراعظم نے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں انفرا سٹرکچر، نصاب، اساتذہ کی تربیت اور دیگر اصلاحات کو ہنگامی بنیادوں پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیرِصدارت اسلام آباد میں اسکولوں میں اصلاحات کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو اسلام آباد میں سرکاری اسکولوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو اسکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اسکولوں میں اسمارٹ بورڈز جلد از جلد نصب کیے جائیں،شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اسکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل فوری طور پر بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ایک موثر اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں، اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ تعلیم و تدریس کے علاوہ کسی اور سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔وزیراعظم نے طلبا و طالبات کے لیے سرکاری اسکول بسوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے، بسوں کی آٹ سورسنگ اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے جسمانی طور پر معذور طلبا و طالبات کے لئے تمام سرکاری اسکولوں میں ریمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں طلبا و طالبات کی غذائی نشوونما یقینی بنانے کے لیے مفت لنچ کا نظام فعال کیا جائے۔ وزیراعظم نے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی کو فروغ دینے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولوں میں نصاب، انفراسٹرکچر اور دیگر امور کے حوالے سے سروے رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کی نقل و حمل کے لیے 278 سرکاری بسیں چل رہی ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، علی بابا سے زرعی شعبے میں آٹومیشن کے حوالے سے تعاون خوش آئند ہے، علی بابا کے تعاون سے کینسر کی پیشگی تشخیص کے نظام کا اطلاق بھی جلد یقینی بنایا جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت اور گورننس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹائیزیشن اور اس حوالے سے علی بابا کے ساتھ تعاون کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو حکومتِ پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے تحت مختلف شعبوں میں جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ زراعت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈلز، تمباکو کی ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی اور سٹرس پھلوں و زیتون کی برآمدات کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام جاری ہے۔ مزید برآں علی بابا پر پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کیلئے خصوصی ویب سائٹ پر خصوصی پاکستان پویلین قائم کر دیا گیا ہے. پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹل تصدیق کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایم ایز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور علی بابا کے اشتراک سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی، تربیت اور ای کامرس کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دو سالہ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں ایف بی آر اور پرال کے لیے جدید ڈیٹا پلیٹ فارم اور سینٹرل ڈیٹا ہب کی تیاری اور صحت کے شعبے میں اے آئی کی مدد سے کینسر کی تشخیص کے مجوزہ پائلٹ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ توانائی کے شعبے میں اوگرا کو ایندھن کی سپلائی چین کے ڈیٹا کے تجزیے کے لیے مصنوعی ذہانت اور بزنس انٹیلی جنس ٹولز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اعلی تعلیم، ریلوے، پوسٹل سروس اور شہری انتظام کے شعبوں میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اقدامات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اونگزیب، عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، سید مصطفی کمال، عبد العلیم خان، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا مثر استعمال پاکستان میں تجارت، برآمدات، زرعی پیداوار، کاروباری سہولت اور سرکاری خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار کا حامل ہے، علی بابا کی جانب سے پاکستان کی زرعی اجناس کی برآمد کیلئے چینی مارکیٹس میں برآمد کیلئے تعاون خوش آئند ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، علی بابا سے زرعی شعبے میں آٹومیشن کے حوالے سے تعاون خوش آئند ہے، علی بابا کے تعاون سے کینسر کی پیشگی تشخیص کے نظام کا اطلاق بھی جلد یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف
بریکنگ نیوز
- ایمن خان کے بدلے ہوئے انداز نے مداحوں کو متوجہ کر لیا
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- شو کاز نوٹس آنکھوں کا دھوکہ عدالت میں غلط رپورٹ کیسے جمع کرائی گئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
- اسلام آباد:آسٹریا کے قومی دن کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک آسٹریا کے ایمبیسڈر اور دیگر کیک کاٹ رہے ہیں۔
- اسلام آباد مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہو گا نومبر میں کرینگے حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- پاکستان آسٹریا کا اقتصادی تجارتی ثقافتی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم
- آئی سی سی کی نئی رینکنگ بابر کو دھچکا شاہین اور صاحبزادہ فرحان کی ترقی
- چوری ڈکیٹی کی وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات قیتی اشیاء سے محروم
- اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- وزیر قانون کا کنگن پور میں زہریلی کھیر سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس
- پشین : گاڑی پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق
- شہر میں سموگ کے ڈیرے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں کا فارمولہ پٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنیکا فیصلہ
- فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
- سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات
- کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ
- ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس
