Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن
    • نائب وزیراعظم کی قتل کی سازش کا الزام ، کویت نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا
    • پنجاب بھر کی کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی عائد
    • ڈپٹی کمشنر لاہور کو لکھا گیا مراسلہ’ دوسری جانب پانی چوروں کے خلاف درج ایف آئی آرز کا عکس ۔
    • وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم جائزہ لینے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔
    • محکمہ آبپاشی لاہور ڈویژن نہری پانی چوری کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون
    • ایمن خان کے بدلے ہوئے انداز نے مداحوں کو متوجہ کر لیا
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • شو کاز نوٹس آنکھوں کا دھوکہ عدالت میں غلط رپورٹ کیسے جمع کرائی گئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
    • اسلام آباد:آسٹریا کے قومی دن کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک آسٹریا کے ایمبیسڈر اور دیگر کیک کاٹ رہے ہیں۔
    • اسلام آباد مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہو گا نومبر میں کرینگے حافظ نعیم الرحمان
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • پاکستان آسٹریا کا اقتصادی تجارتی ثقافتی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم
    • آئی سی سی کی نئی رینکنگ بابر کو دھچکا شاہین اور صاحبزادہ فرحان کی ترقی
    • چوری ڈکیٹی کی وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات قیتی اشیاء سے محروم
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • وزیر قانون کا کنگن پور میں زہریلی کھیر سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس
    • پشین : گاڑی پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق
    • شہر میں سموگ کے ڈیرے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی :مرزا اختیار بیگ

    By Khabrain Newsاکتوبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (حبہ عباسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے کہا
    ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، گزشتہ تین سالوں میں اتنی دہشت گردی نہیں ہوئی جتنی صرف ایک سال میں ہو چکی ہے، جو حکومتی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے۔*خبریں نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ملک کے تمام سیاسی اور سیکیورٹی مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ محاذ آرائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ہمیشہ مذاکرات کو ہی بہترین حل بتاتے ہیں اور آج مولانا فضل الرحمان نے جس طرح ایک بار پھر اپوزیشن اور حکومت دونوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ہم اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بہت اہم اور حقائق پر مبنی نکات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا ہے کہ کس طرح دو صوبوں کو باقاعدہ فنانسنگ کر کے مدد فراہم کی جا رہی ہے، یہ عمل نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ ملکی سلامتی کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے، اس پر فوری طور پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے تین صوبے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کر رہے ہیں، وہاں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں ہو رہی ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کو عملا روک دیا گیا ہے اور وہاں اسے منع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ایک صوبہ نیشنل ایکشن پلان جیسے اہم قومی معاہدے سے پیچھے ہٹے گا تو اس کا براہ راست اثر لا اینڈ آرڈر پر پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ آج دہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ نیشنل ایکشن پلان پر چاروں صوبوں میں یکساں اور بلا امتیاز عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
    مرزا اختیار بیگ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن

      نائب وزیراعظم کی قتل کی سازش کا الزام ، کویت نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا

      پنجاب بھر کی کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی عائد

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.