لاہور(مانیٹرنگ ڈسک)کویت نے قتل کی مبینہ سازش میں ایرانی شہری کے ملوث ہونے پر ایرانی سفیر کو
طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کویت نے حکومتی عہدیدار کے قتل کی مبینہ سازش میں ایرانی شہری کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات مسترد کرنے پر ایرانی سفیر کو طلب کرکے تہران کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویتی حکام نے بدھ کو ایرانی سفیر محمد توتونجی کو طلب کیا اور ایرانی سفارت خانے کے بیان کو اپنے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت، ملکی خودمختاری اور عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔اس سے قبل کویت کے دو عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ فہد الیوسف کے قتل کی سازش، ایران کے ساتھ تعاون اور حزب اللہ کی رکنیت کے الزامات پر تین افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی۔
نائب وزیراعظم کی قتل کی سازش کا الزام ، کویت نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا

