Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور ہائیکورٹ نے براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرنیکا حق تسلیم کرلیا
    • لاہور سمیت صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ، کیسز میں خوفناک اضافہ
    • لاہور میں جدید اے آئی ٹریفک سگنلز کی تنصیب، ٹیپا نے 58کروڑ روپے سے زائد فنڈز مانگ لیے
    • گوگل کو ایک دن میں 500ارب ڈالر سے زائد کا نقصان، مصنوعی ذہانت پر بھاری سرمایہ کاری مہنگی پڑگئی
    • لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو 6 تولہ سونا واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار
    • ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • فیصل آباد:ڈرائیور کی 8سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی
    • ملک بھر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر 5 سال میں 41 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ
    • پاکستان کی سی فوڈ برآمدات 568 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
    • دریائوں’ آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • 13فٹ طویل مصنوعی ذہانت سے لیس ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف
    • بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
    • پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کر دیا
    • قومی کھیل کی بحالی کا مشن نیشنل انڈر 15 سکولز ہاکی ڈوہلمیٹ پروگرام کی منظوری
    • لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • ایل پی جی سستی نہ ہوسکی، سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں 300 روپے فی کلو تک فرق
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت کرائم کنٹرول کے حوالے فالو اپ اجلاس منعقد۔
    • IG پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت کرائم کنٹرول کے حوالے فالواَپ اجلاس
    • کھیت سے نکلنے والے 12 فٹ لمبے اژدھے کوشہریوں نے ہلاک کر دیا
    • مقامی ایئرلائنز میں 150 سے زائد غیرملکی پائلٹس کی بھرتیوں کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گورنر راج آئینی جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے غیر جمہوری کام نہیں کرتے یوسف رضاگیلانی

    By Khabrain Newsاکتوبر 30, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان(سجادبخاری)40 سال سے پاکستان پیپلزپارٹی میں کھڑے ہیں اچھے اوربرے دن بھی دیکھے ہیں مگرجماعت نہیں چھوڑی۔ پتھراپنی جگہ پر بھاری ہوتا ہے تین ،تین مرتبہ جماعتیں بدلنے والے اپنی سیاسی قدرومنزلت کھو جاتے ہیں۔ عوام اور سیاسی جماعتوں کی نظروں میں انکاشمار لوٹوں میں ہوتا ہے۔ الحمدللہ میرے خاندان میں کوئی لوٹانہیں بنا اورنہ ہی بنے گا۔ اپنی جماعت کے ہرفیصلے کاپابند ہوں سینٹ کاالیکشن لڑنا یالڑانا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کافیصلہ حتمی ہوگا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کیلئے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سات کیا اگرد س مرتبہ گورنرراج اورایمرجنسی لگائے ہیں تووہ سب کے سب آئینی قانونی تھے اورخیبرپختونخواہ میں گورنرراج بھی آئین کے مطابق لگایاہے۔ جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے غیرجمہوری کام نہیں کرتے۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم اورچیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی نے ”خبریں” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سینٹ الیکشن لڑنے کے سوال پرجواب دیتے ہوئے کہاکہ میں جس جماعت میں گزشتہ40 سال سے کھڑا ہوں اس کی قیادت کافیصلہ حتمی ہوگا۔ میں نے ہمیشہ پارٹی قیادت کے ہرفیصلے کی تعمیل کی ہے۔ مجھ پراچھے برے دن آئے مگر میں نے کبھی جماعت چھوڑنے کا تصوربھی نہیں کیا کیونکہ میرے نزدیک جماعتیں بدلنے والے سیاستدانوں کی نہ کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ ہی انکاکوئی مستقبل اور عوام اورقیادت کی نظروں میں جماعتیں بدلنے والوں کی حیثیت ایک ”لوٹے” کی سی ہوتی ہے ۔الحمدللہ میرے خاندان میں نہ کوئی لوٹا ہے اور نہ ہی بنے گا۔ اپنے سیاسی مخالف مخدوم شاہ محمود قریشی کے مقدمات کے سوال پرسیدیوسف رضا گیلانی نے ”خبریں” کوبتایا کہ میں ہمیشہ انکی صحت وسلامتی کیلئے دعاگورہتا ہوں اور اب بھی میں اللہ پاک سے دعاکرتاہوں کہ انکی مصیبتیں ختم ہوں۔ ملتان میں ترقیاتی کام کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ میری ذات نے پورے جنوبی پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں وہ آج تک کوئی بھی نہیں کراسکا آئندہ بھی مجھے جب موقع ملے گا میں سرائیکی خطے کیلئے بہت کچھ کروںگا۔ صوبوں کے حوالے سے سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاکہ اب یہ موضوع پرانا ہوچکاہے۔ میں سومرتبہ کہہ چکا ہوں کہ جنوبی پنجاب کوسب سے پہلے صوبہ بنایاجائے باقی جوصوبائی اسمبلی دوتہائی کی اکثریت سے قرارداد منظور کرے وہاں پر بھی صوبہ بنایا جائے۔ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کی بابت سیدیوسف رضا گیلانی نے کہاکہ وہ آئین اورقانون کے مطابق ہے خیبرپختونخواہ کے حالات وواقعات اس بات کے متقاضی تھے کہ وہاں پر گورنرراج لگایا جائے۔
    سید یوسف رضا گیلانی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور ہائیکورٹ نے براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرنیکا حق تسلیم کرلیا

      لاہور سمیت صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ، کیسز میں خوفناک اضافہ

      لاہور میں جدید اے آئی ٹریفک سگنلز کی تنصیب، ٹیپا نے 58کروڑ روپے سے زائد فنڈز مانگ لیے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.