لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم نے جیت کیلئے 387 رنز کا ہدف دیا تھا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 387 کا ہدف دیا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 331 پر آئوٹ ہوگئی۔انگلش اوپنرز نے پہلے بیٹنگ کے موقع بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 163 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ ٹام بینٹن 74 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔اپنے گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہی خلاف ڈبل سنچری کرنے والے کپتان ہیری بروک ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 44 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔بین ڈکٹ 167 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیل کر آٹ ہوئے۔ انہوں نے 24 چوکے لگائے تاہم حیران کن طور پر ان کی اس اننگز میں ایک بھی چھکا شامل نہیں۔ 387 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی اوپپنگ اچھی نہ رہی اور صرف 13 کے مجموعی سکور پر مینڈس پویلین لوٹے، پھر اوشکا اور مینڈس نے شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور کو 97 تک پہنچایا تو اوشکا فرنانڈو 48 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے بعد تیسری وکٹ 177 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب کوشال مینڈس 89 رنز بناکر پویلین لوٹے، تاہم دوسرے اینڈ پر پاوان رتنائیکے نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد 186 پر چوتھی وکٹ گری، پھر جنیت لیاناگے 27 رنز بناکر 258 رنز پر پویلین لوٹے۔سری لنکا کی چھٹی وکٹ 315 رنز پر گری اور صرف 31 رنز اضافے پر مزید چار کھلاڑی آٹ ہوگئے۔ 387 ہدف کے تعاقب میں 45.1 اوور میں سری لنکا کی ٹیم آٹ ہوئی، پون رتنائیکے 118 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو شکار کیا۔
کرکٹ

