اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) انسداد دہشت گردی عدالت نے بیرئیر ہٹانے اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10سال قید کی سزا سنادی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10،10سال قید کے ساتھ جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25اکتوبر 2024کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے کیس میں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا تھا اور اسٹیٹ کونسل عاطف محمود کی جانب سے گواہان پر جرح کی گئی، پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر کیس میں 7گواہان کو پیش کیا گیا تھا جب کہ مقدمے میں ان پر 7اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔عدالت کی جانب سے مختلف دفعات میں 50ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔عدالتی حکم کے مطابق تین مختلف انفرادی دفعات کے تحت ملزمان کی سزا 13سال بنتی ہے تاہم دفعہ 182کے فائدے کے باعث ملزمان 10 سال قید کی سزا کاٹیں گے۔
ایمان مزاری
کارسرکار میں مداخلت، ایمان مزاری ہادی علی کو10,10 سال قید کی سزا

