Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مبینہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے موقع گل پاشی اور ہار پہنا کر استقبال کا منظر۔
    • لاہور ہائیکورٹ نے براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرنیکا حق تسلیم کرلیا
    • لاہور سمیت صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ، کیسز میں خوفناک اضافہ
    • لاہور میں جدید اے آئی ٹریفک سگنلز کی تنصیب، ٹیپا نے 58کروڑ روپے سے زائد فنڈز مانگ لیے
    • گوگل کو ایک دن میں 500ارب ڈالر سے زائد کا نقصان، مصنوعی ذہانت پر بھاری سرمایہ کاری مہنگی پڑگئی
    • لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو 6 تولہ سونا واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار
    • ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • فیصل آباد:ڈرائیور کی 8سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی
    • ملک بھر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر 5 سال میں 41 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ
    • پاکستان کی سی فوڈ برآمدات 568 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
    • دریائوں’ آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • 13فٹ طویل مصنوعی ذہانت سے لیس ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف
    • بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
    • پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کر دیا
    • قومی کھیل کی بحالی کا مشن نیشنل انڈر 15 سکولز ہاکی ڈوہلمیٹ پروگرام کی منظوری
    • لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • ایل پی جی سستی نہ ہوسکی، سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں 300 روپے فی کلو تک فرق
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت کرائم کنٹرول کے حوالے فالو اپ اجلاس منعقد۔
    • IG پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت کرائم کنٹرول کے حوالے فالواَپ اجلاس
    • کھیت سے نکلنے والے 12 فٹ لمبے اژدھے کوشہریوں نے ہلاک کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک کو سیکولر نہیں بننے دیں گے قادیانی جماعت کے تمام دفاتر نیٹ ورک سیک کیے جائیں ختم نبوت کانفرنس

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونے والی 45ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس نعرہ تحفظ حرمین شریفین ،تکبیر اور تاج و تخت ختم نبوت زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے پرسوز دعا اورپرجوش لمحات میں اختتام پذیر ہوگئی۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات کی روشنی میں ارتداد کی شرعی سزااجراء اور نفاذ کا اعلان کیا جائے ۔کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی،نائب امیرمرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد و، خانقاہ سراجیہ کندیاں کے سجادہ نشین صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد، مولانا محب اللہ لورالائی ، خواجہ نجیب احمد اور سائیں عبدالمجیب قریشی نے کی۔جب کہ کانفرنس سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر جسٹس (ر) مولانامفتی محمد تقی عثمانی ،ناظم اعلیٰ وفا ق المدارس العربیہ پاکستان قاری محمدحنیف جالندھری،جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق، لیاقت بلوچ ،جمعیت علمائے اسلام کے حافظ حمداللہ ،مولانا محمد امجد خان ،جمعیت علمائے پاکستان کے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر،پاکستان علماء کونسل کے حافظ طاہر محمود اشرفی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد، مولانا اللہ وسایا، مولانا قاری اکرام الحق مردان،مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا مفتی محمد اعجاز مصطفی، مولانا محمد زبیر اشرف عثمانی کراچی کے علاوہ معروف دانشور، کیپٹن (ر) محمد صفدر، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ محمد امجد،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جمعیت علمائے اسلام (س)کے مولانا عبد الحق ثانی اکوڑہ خٹک کے علاوہ، مولانا منیر احمد منور کہروڑپکا، خواجہ مدثرمحمود تونسہ شریف، مولانا زاہد محمود قاسمی سمیت متعدد مذہبی رہنماؤں اور مقتدر شخصیات نے خطاب کیا۔ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ مجلس نے ماضی میں ختم نبوت کا دفاع کیا اور اب بھی کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی ، ہمیں بیرون ممالک میں بھی مجلس تحفظ ختم نبوت کی سرگرمیوں میں تیز ی لانی ہو گی ،اللہ تعالی مجلس کو اندرون اور بیرون ملک میں بھی کامیابی نصیب فرمائے ۔امیر مرکزیہ مولانا حافظ پیر ناصر الدین خاکوانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ قربت خدا وندی اور شفاعت نبوی کے حصول کا ذریعہ ہے ،حرمت رسول ۖ کی حفاظت کے مقد س کام کو تمام عبادات پر فوقیت و فضیلت حاصل ہے ،پاکستان کی تما م عدالتیں اور پارلیمنٹ کے فیصلوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر تصدیق ثبت کرچکی ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے حافظ حمداللہ نے کہا کہ میں ارباب اقتدار واختیار کومخاطب کرکے کہتا ہوں کہ آپ امریکہ کی خوشنودی کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کرکے منکرین ختم نبوت کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جب تک جمعیت کی سیاست اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت زندہ ہے تمہارا باپ بھی اسلامی دفعات اور ختم نبوت کے متعلق قوانین کو ختم نہیں کر سکتا۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا حضور کی شفاعت کے حصول کے لیے تحفظ ختم نبوت کے لیے کٹ مرنا سعادت ہے۔ قادیانی اسلامی شعائر اور جہاد فی سبیل اللہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان کی سیاست کے اندر قادیانی وار کر رہا ہے، الیکشن میں ووٹ مانگنے والوں سے عقیدہ ختم نبوت کی تصدیق کروائی جائے اور ان سے ختم نبوت پر حلف لیں ۔ مولانا زبیر اشرف عثمانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت نے اس عقیدہ کو عام کیا ہمارے تعلیمی اداروں، سکولوں اورکالجز میں طلباء کو عقیدہ ختم نبوت سے روشناس کرایا جائے ۔سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ قیامت تک ختم نبوت کا سلسلہ چلتا رہے گا ہمیں ایسے پروگراموں سے ختم نبوت کی خوشبو اور کردار ملتا ہے ۔جماعت اسلامی کے سراج الحق نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ہم سب کے لیے ایک چھتری اور سائبان ہے ، اگر ہمارے دلوں میں عشق مصطفی کا جذبہ موجود نہیں ہے تو ملک میں وہی نظام رائج رہے گا جو 78سالوں سے جاری ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کررہی ہیں ماضی کی طرح یہ قوتیں اور ان کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ختم نبوت کے سب سے پہلے چوکیدار اور سپہ سالار حضرت ابوبکر صدیق ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ختم نبوت کے لیے ہر ایک دروازے پر دستک دیں ۔ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اتحاد امت کی وجہ سے 1974ء میں پارلیمنٹ کی سطح پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا،جب بھی تحفظ ختم نبوت کے خلاف سازش ہوئی تو مجلس تحفظ ختم نبوت کے اکابرین نے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اکٹھا کر کے تحریک چلائی تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کامیابی نصیب فرمائی،گوہر شاہی فتنہ قادیانیت کی کاپی ہے اس فتنہ کے خلاف بھی ہمیں بیداری کا ثبوت دینا ہو گا۔مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ 1974ء میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے اتحاد و یگانگت کی برکت سے قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار دیئے گئے۔ تحفظ ناموس رسالت اور قوانین ختم نبوت بھی اتحاد کی وجہ سے موجود ہیں۔پاکستان میں مدارس و مساجد کی سا لمیت پر حرف نہیں آنے دیں گے اور ملک کو سیکولر نہیں بننے دیں گے۔ مولانا عبدالحکیم نعمانی نے کہا کہ مرزا قادیانی کی کتب تضادات کا مجموعہ اور الحاد و ارتداد کا چربہ ہیں، مرزا قادیانیوں کا کتابوں کے نام پر پیسے وصول کرکے لوگوں سے فراڈ کرنا اور وعدہ خلافی کرنا اس کے کذاب ہونے پر زبردست دلیل ہے ۔مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ کم از کم اپنی فیملیزکے تمام افراد کو ختم نبوت پر ایک آیت اور ایک حدیث زبانی یاد ہونی چاہئے۔ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اسٹیج اتحاد امت کی وجہ سے بہت بڑی نعمت ہے،پورے ملک میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا گلدستہ سجاکر اتحاد و یگانگت کا درس دیتی ہے،برطانیہ میں بھی ختم نبوت کانفرنسوں کے ذریعے گلشن ختم نبوت کی آبیاری کرنے میں تیزی آئی ہے ۔ مولانا قاری اکرام الحق نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی وحدت سلامتی اور خود مختاری عزیز ہے۔ میں قادیانیوں سے کہنا چاہتا ہوں تم جس رنگ میں بھی آؤ گے ہم تمہیں نور ایمانی سے پہچان لیتے ہیں۔ ہم تو قادیانیوں کے ماسک اور ایس او پیز کو بھی جانتے ہیں۔ قاری عزیز الرحمن رحیمی نے کہاکہ قادیانیوں کی تکنیک یہ ہے کہ سادہ لوح مسلمانوں کو مرزا قادیانی کی دعوی نبوت سے پہلے کی تحریریں دیکھاتے ہیں قادیانی مربیوں کا اپنے منسوخ شدہ عقائد کو پیش کرنا یہ بتلاتا ہے کہ تمہارا ماضی کے عقائد کی طرف آنے کو جی چاہتا ہے۔ مولانا نور محمد ہزاروی نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر نماز روزہ اور دیگر عبادات بے سود ہیں۔ ختم نبوت کا غدار اور ناموس رسالت پر حملہ کرنے والا مسلم سوسائٹی کا حصہ نہیں رہتا آپۖ کی ختم نبوت کی پہرہ داری کرنا والہانہ محبت و عشق کا اظہار ہے۔علماء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانی جماعت کو خلاف قانون قرار دیا جائے اور قادیانی جماعت کے تمام دفاتر اور نیٹ ورک سیل کیا جائیں۔ تعلیمی اداروں میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔ علاوہ ازیں کانفرنس کی مختلف نشستوں سے مولانا زبیر احمد صدیقی ،مولانا عبید الرحمن تلہ گنگ ،مولانا صفی اللہ بھکر،مولانا عزیز الرحمن رحیمی فیصل آباد،پروفیسر مولانا محمد مکی، مولانا نور محمدہزاروی، مولانا عظمت اللہ بنوی ،مولانا ضیاء اللہ حقانی ، ،مولانا سید خبیب احمد شاہ فیصل آباد، مولانا محمد ذکریا ملتان،مفتی محمد طیب شجاع آباد ، مولانا محمد عمران خان حقانی ،مولانا عبدالبصیرخان ، مولانا محمد دین ہنگو،مولانا محمد طیب فاروقی اسلام آباد، مولانا فقیر اللہ اختر،مولانا محمد حسین ناصر،مولانا غازی عبدالرشید سیال، مولانا ابو مجاہد بالاکوٹی ،مولانا نوفل ربانی ،مولانامحمد اقبال ساقی،مولانا خالد عابد،مولانا حمزہ لقمان، مولانامحمد نعیم لاثانی، مولانا توصیف احمد، مولانا ظفر اللہ سندھی، مولانا وسیم اسلم،مولانا سلمان معاویہ،مولانا محمد عثمان لدھیانوی،مولانا عبدالعزیز لاہور، مفتی ضیاء اللہ، مولانا محمد ابراہیم ادہمی سمیت مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں درج ذیل قرار دادیں منظور کی گئیں جن میں کہا گیا کہ عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس کایہ عظیم الشان اجتماع امتِ مسلمہ کے بنیادی اور متفقہ عقیدے کا برملا اظہار کرتا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ۖ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ آپ ۖ کے بعد نہ کوئی نبی پیدا ہوگا اور نہ کسی کو منصبِ نبوت عطا کیا جائے گا۔ ختمِ نبوت ایک اٹل، قطعی اور غیر متبدل حقیقت ہے۔یہ اجتماع اس عزم کا اعادہ کرتا ہے عقیدۂ ختمِ نبوت کے منکرین کسی بھی نام، روپ یا عنوان سے سامنے آئیںگے توان کے باطل عقائد کا ردکرکے ان کو بے نقاب کیا جائے گا اور اس عظیم مقصد کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔کانفرنس کا یہ اجتماع تمام شرکاء کو ہدایت کرتاہے کہ وہ زندگی کے ہر ہر شعبے میں عقیدہ ختمِ نبوت و ناموسِ رسالت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے رد کے لیے مستقل، منظم اور مؤثر جدوجہد جاری رکھیں۔ بالخصوص خواتین اور بچوں میں دینی شعور و آگہی اُجاگر کرنے کے لیے گھروں، مدارس، اسکولوں، دیگر تعلیمی اداروں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے حکمت عملی سے خصوصی اور تعمیری اقدامات کیے جائیں، تاکہ نئی نسل کے ایمان و عقیدے کی حفاظت اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اس کی تربیت یقینی بنائی جا سکے۔کانفرنس کایہ اجتماع مرزائیوں کی ہر قسم کی تبلیغی و اِشاعتی سرگرمیوں پر پابندی کے حکومتی و عدالتی فیصلوں کا بالخصوص وفاقی آئینی عدالت کا روحانی خزائن پر پابندی کا خیر مقدم،اور تائید و حوصلہ افزائی کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔کانفرنس کایہ اجتماع پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ پاکستان کی طرف سے 8۔اکتوبر2026 ء کو توہین رسالت کے مجرمان کی سزائے موت کے برقرار رکھنے کے فیصلے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کیس کے وکیل ملک طارق محمود ایڈووکیٹ اور مدعی مقدمہ کی کوششوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہے ۔کانفرنس کا یہ اجتماع صحابۂ کرام اور اہلِ بیتِ اطہار سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا پُرجوش اظہار کرتے ہوئے ان کی عظمت و ناموس کے تحفظ اور دفاع کو اپنا دینی و ایمانی فریضہ قرار دیتا ہے۔ یہ اجتماع ملتِ اسلامیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ان مقدس ہستیوں کی عزت و حرمت کے تحفظ کے لیے متحد، بیدار اور پُرعزم رہے اور ہر سطح پر ان کے احترام و دفاع کے لیے بھرپور، مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ کانفرنس کا یہ اجتماع حرمین شریفین سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ان حملوں کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ اجتماع حرمین شریفین کے تقدس و تحفظ کو پوری امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے ہر جائز قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ کانفرنس چناب نگرکا یہ عظیم اجتماع آئینِ پاکستان کی اسلامی دفعات، قانونِ تحفظ ناموس رسالت ۖ (دفعہC 295)اور امتناع قادیانیت آرڈیننس(298B، 298C) کے قوانین کے تحفظ کا عزم کرتا ہے اور ان قوانین کے خلاف شرپسندوں کے نازیبا اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایسے شر پسند عناصر کے خلاف بروقت کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ کانفرنس چناب نگر کا یہ اجتماع اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ مرزائی لابی اندرون و بیرونِ ملک، پاکستان کے آئینی اور اسلامی تشخص کو گھناؤنی سازش کے تحت غیر محسوس انداز میں بدنام کرنے میں مصروف عمل ہے، رواں سال ملائیشیا میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرزائیوں کی گرفتاریاں عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنی ہیں ۔لہذا یہ اجتماع وزارت خارجہ حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مؤثر سد باب کیا جائے۔
    ختم نبوت کانفرنس

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور ہائیکورٹ نے براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرنیکا حق تسلیم کرلیا

      لاہور سمیت صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ، کیسز میں خوفناک اضافہ

      لاہور میں جدید اے آئی ٹریفک سگنلز کی تنصیب، ٹیپا نے 58کروڑ روپے سے زائد فنڈز مانگ لیے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.