پشاور(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سال جھوٹ پر مبنی تھے،
گزشتہ 13 سال صوبے کے لیے انتہائی تاریک دور تھے، سابق حکومت نے امن و امان کے قیام کے لیے کچھ نہیں کیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم سمیت کسی شعبے میں عملی کام نظر نہیں آ رہا، گزشتہ حکومت نے خود بھی کرپشن کی اور دوسروں کو بھی دعوت دی، عوام کے پیسوں اور ان کا حساب کتاب کرنا ہوگا، نئے نئے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو عدالتوں سے بھی ریلیف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نو گو ایریا بنتا جا رہا ہے، صوبے کے عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی محب وطن پاکستانی ہیں لیکن ایک مخصوص ٹولہ محب وطن عوام کو گمراہ کر رہا تھا، پی ٹی آئی حکومت نفرتیں بڑھانے پر کام کر رہی تھی۔
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے کچھ نہیں کیا: امیر مقام

