پشاور(ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور کے تاریخی ورثے اور سیاحتی مقامات کی ترقی و بحالی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں مشیر محکمہ ترقی و منصوبہ بندی عثمان سیف اللہ، سیکرٹری سیاحت سعادت حسن سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گورنر فیصل کریم کنڈی کو پشاور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت، تاریخی مقامات اور ورثے کے تحفظ و بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، گورنر کو نائٹ ٹورازم، ہیریٹیج ٹورازم اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور صدیوں پر محیط تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا ایک زندہ ورثہ ہے، شہر کے تاریخی تشخص کو اجاگر کرکے اسے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے۔گورنر نے ہدایت کی کہ گورگٹھڑی میں موجود ونٹیج ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سیاح انہیں دیکھ سکیں۔
پشاور کا تاریخی تشخص اجاگر کر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے: فیصل کریم

