لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت کرائم کنٹرول کے حوالے سے اہم فالو اپ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں تمام ریجنز اور اضلاع کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں گزشتہ ہفتے کی نسبت رواں ہفتے کے دوران سنگین جرائم کی وارداتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سنگین جرائم کی سرکوبی کے لیے کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈکیتی، رابری مرڈر، بچوں اور خواتین سے زیادتی، تشدد اور آرگنائزڈ کرائم سمیت سنگین جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جرائم کی صورتحال کا ہفتہ وار باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جاسکیں۔ انہوں نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے چالاننگ کی شرح بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی سمیت دیگر فوجداری مقدمات میں زیر التواء فرانزک رپورٹس کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فالو اَپ لیا جائے اور رپورٹس جلد حاصل کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈکیتی، رابری مرڈر اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے شرکت کی جبکہ سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سمیت متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:سموگ میں کمی لانے کیلئے اینٹی سموگ گن نادرا آفس کے قریب کھڑی ہے۔
- لاہور جی ٹی روڈ کے ملحقہ علاقے میں کسان گنے کے جوس سے گڑھ بنا رہا ہے
- ڈھٹائی کی ایتہا زیادتی میں ناکامی پر خاتون کا قاتل رہا جشن منا کر زخموں پر نمک پاشی
- ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ثمن رائے ‘ڈاکٹر سیدہ فریحہ زہرا’ ڈاکٹر رفقہ اعوان اور کینسر سروائیور فریحہ فیصل کے ہمراہ خواتین ورکرز کا فوٹو۔
- مبینہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے موقع گل پاشی اور ہار پہنا کر استقبال کا منظر۔
- لاہور ہائیکورٹ نے براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرنیکا حق تسلیم کرلیا
- لاہور سمیت صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ، کیسز میں خوفناک اضافہ
- لاہور میں جدید اے آئی ٹریفک سگنلز کی تنصیب، ٹیپا نے 58کروڑ روپے سے زائد فنڈز مانگ لیے
- گوگل کو ایک دن میں 500ارب ڈالر سے زائد کا نقصان، مصنوعی ذہانت پر بھاری سرمایہ کاری مہنگی پڑگئی
- لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو 6 تولہ سونا واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار
- ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
- فیصل آباد:ڈرائیور کی 8سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی
- ملک بھر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر 5 سال میں 41 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ
- پاکستان کی سی فوڈ برآمدات 568 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
- دریائوں’ آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- 13فٹ طویل مصنوعی ذہانت سے لیس ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف
- بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
- پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کر دیا
- قومی کھیل کی بحالی کا مشن نیشنل انڈر 15 سکولز ہاکی ڈوہلمیٹ پروگرام کی منظوری
- لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
