تازہ تر ین

پاکستان میں اب مرنا بہت سستا ہو گیا ، جدید ترین قبرستان تیار

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز کاہنہ میں بنائے جانے والے پاکستان کے پہلے جدید ترین شہر خموشاں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کو غسل دینے کے کمرے، میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کے انتظامات، انتظار گاہ اور جنازگاہ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں میں میتوں کی تدفین کیلئے مختص اراضی کا بھی دورہ کیا۔شہبازشریف نے اس موقع پر کہا شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے شاندار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور تمام ضروریات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پورا کیا گیا ہے۔ کاہنہ میں تقریباً 90 کنال اراضی پر محیط شہر خموشاں بنایا گیا ہے جس پر ساڑھے 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رمضان میں شہر خموشاں کو تجہیز و تدفین کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ مزید قبرستانوں کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جا رہی تھی اور اسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کاہنہ میں پاکستان کا پہلا جدید ترین قبرستان تعمیر کیا ہے اور اس منصوبے کیلئے شہر خموشاں اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ میں نے شہر خموشاں کا دورہ کیا ہے ، یقینا شہر خموشاں میں وہ تمام سہولتیں اور ضروریات مہیا کی گئی ہیں جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قبرستانوں کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا شہر خموشاں میں گرمیوں کے سخت موسم میں میتوں کو سرد خانے میں رکھنے کا بہترین انتظام ہے اور نماز جنازہ کیلئے بھی مناسب جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پر پنکھے لگائے گئے ہیں اور ساﺅنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے جبکہ میتیں رکھنے کے جدید طریقے سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم سب نے ایک روز اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے،جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کاتقاضا ہے اور اسی ضرورت کو مدنظر رکھ کر شہر خموشاں بنایا گیا ہے جو پاکستان میں پہلا جدید ترین قبرستان ہے اور کاہنہ کی طرز پر ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں شہر خموشاں کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے جدید قبرستان بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا شہر خموشاں میں جدید قبرستان کے حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کسی بھی مرنے والے کے اہل خانہ یا رشتہ داروں کی کال پر میت کو اس کے گھر سے ایمبولینس کے ذریعے شہر خموشاں تک لانے ، نہلانے اور تدفین کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرنے والوں کے عزیز و اقارب کو لانے اور لے جانے کیلئے بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم رکھا گیا ہے۔ معروف صنعتکار طارق صوفی کی جانب سے شہباز شریف کو شہر خموشاں کیلئے 2 ایمبولینسوںکا عطیہ دیا گیا اور طارق صوفی نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیراعلیٰ کو دیں۔ معروف عالم دین و جامعہ نعیمیہ کے مہتمم مولاناراغب نعیمی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے خصوصی دعا کرائی۔شہباز شریف سے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے اس موقع پر کہا وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیں اورسابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث تباہ ہونے والی قومی معیشت بحال ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے اورملک میں ہر طرف اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوںکو20کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا ایک طرف اندھیرے پھیلانے والے ہیں تو دوسری طرف اپنی منفی سیاست کے ذریعے قوم کوہمیشہ اندھیروں میںرکھنے والے انتشار پسند عناصر ہیں۔ اندھیروں اوراندھیرے پھیلانے والوں کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ہماری جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اوروطن عزیز سے اندھیرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان بالخصوص پنجاب اربو ں ر وپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیںاورہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتارکی تعریف بیرونی دنیا میں بھی کی جارہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرایسی لوٹ مار کی جس کی کوئی دوسری مثال نہیں۔ اپنے دور میں لوٹ مار اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنیوالوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور باشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کوبھی مسترد کیا ہے – ایسے عناصر کی احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کر عوام نے ثابت کیا ہے وہ صرف اپنے مسائل کا حل اورترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا دھرنا سیاست کے ذریعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ئ میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا- ارکان صوبائی اسمبلی یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہبازشریف نے کہا ہے چیمپئن آف چیمپئنز پاکستانی کھلاڑیوں کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ قوم کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ اور خوشیاں دینے والے ہم سب کے ہیرو ہیں۔ بھارت کا غرور خاک میں ملانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تادیر بھلایا نہیں جاسکے گا۔اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے نجی میڈیکل کالجوں کو داخلے کے عمل میں میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے میرٹ پر سختی سے عمل درآمد ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا واحد راستہ ہے۔ وزیراعلی نے اتفاق رائے کے بعد نجی میڈیکل کالجوں کو منظم کرنے کیلئے تجاویز بھی طلب کیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain