اسلام آباد (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے سینیٹ کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔پی پی سینیٹر بابر اعوان نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب انکا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان جلد اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کر دیں گے اورپھر ممکنہ طور پرتحریک انصاف کو جوائن کرنے کااعلان کریں گے۔واضح امکان ہے کہ بابر اعوان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے معاملات طے ہو جانے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔
یاد رہے بابر اعوان تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس اور الیکشن کمیشن میں بھی بطور وکیل پیش ہوتے رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمانذ ر محمد گوندل ، امتیاز صفدر وڑائچ اور سابق وزیر فردوس عاشق اعوان بھی تحریک انصاف کو جوائن کر چکے ہیں۔