برلن (این این آئی)جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جی 20 کے بیشتر ممالک کا مقف ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ
جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جی 20 کے بیشتر ممالک بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔انہوں نے حوثیوں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے روس پر بھی زور دیا کہ وہ بحیرہ اسود میں حملوں کے ذریعے عالمی غذائی تحفظ کو تباہی کی طرف دھکیلنے سے باز آئے۔
ایران امریکا کے ساتھ جنگ کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے: جرمن وزیر خارجہ

