لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ، جاتی عمرہ میں وفاقی حکومت کی دس کنال اراضی پر قبضے کی
درخواست پر سماعت،عدالت نے قبضہ واگزار کرا کر زمین بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس چوہدری محمد اقبال نے فل بورڈ آف ریونیو کا زمین کی ملکیت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے، درخواست گزار کے وکیل ملک راحیل نے موقف اپنایا کہ بورڈ آف ریونیو نے دس کنال اراضی 1964 میں ہمارے نام منتقل کی، سابق ایم پی اے اختر حسین بادشاہ نے ملی بھگت سے 1994 میں اپنے نام الاٹمنٹ کروا لی،سابق ایم پی اے نے اراضی پر قبضہ کر کے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے،پانچ دسمبر 2013 کو چیف سیٹلمنٹ کمشنر نے تمام الاٹمنٹ خارج کر دی تھیں، عدالت نے بھی 24 دسمبر 2021 میں تمام اراضی کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا تھا، استدعا ہے کہ عدالت سرکاری زمین پر قبضہ کر کے تعمیراتی کام رکوانے کا حکم دے۔
