Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈنہانگ ایکسپو، پاکستانی مصنوعات چینی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں
    • نومبرآذربائیجان کی تاریخ کا عظیم اور یادگار دن رہے سفیر آزربائیجان8
    • حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ علیمہ خان’ عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی
    • ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیر تعمیر برکی روڈ کا دورہ’ترقیاتی کاموں کے دوران پانی چھڑکائو جاری رکھنے کی ہدایت
    • دنیا بھر میں کشمیری یوم شہدا جموںکل منائیں گے
    • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور انٹرنیشنل کالج آف ایکسی لینس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • پی ایم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کالج آف ایکسیلنس کے ساتھ ہونیوالے معاہدے کے موقع پر موجود ہیں۔
    • ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ورکرز جی ٹی روڈ کی دھلائی میں مصروف ہیں۔
    • استنبول:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بلات سے مصافحہ کررہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • فضل الرحمان کے قریبی رفقا کیخلاف ادارے متحرک، مولانا کی اسلام آباد رہائشگاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری
    • لاکھوں کے ڈاکے شہری بھاری نقدی قیمتی اشیاء سے محروم پولیس خاموش تماشائی
    • لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو وائس چانسلر محمد عمر چودھری گورنمنٹ کالج میں ڈیجیٹائزیشن بارے بریفنگ دے رہے ہیں۔
    • زون فائیو کے میجر شکیل بلوچ کی فائل فوٹو جبکہ غیر قانونی پارکنگ سائیٹ کی تصاویر۔
    • لاہور پارکنگ کمپنی کے کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالے گئے سابقہ سپروائزر کو زون فائیو غیراعلانیہ ٹھیکے پر دینے کا انکشاف
    • سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا’ ان کا کہنا تھا نشاندہی کریں کارروائی ہوگی
    • لاہور پارکنگ کمپنی زون 5 پارکنگ فیس کی اڑ میں بھتہ وصول کیا جانے لگا
    • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں شامل
    • افغانستان کے نائب وزیر معدنیات کے قافلے پر راکٹ پر حملہ 6 محافظ ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نومبرآذربائیجان کی تاریخ کا عظیم اور یادگار دن رہے سفیر آزربائیجان8

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (ملک منظور احمد) آذربائیجان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام 8 نومبر یومِ فتح کے موقع پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ خواجہ تھیں، جبکہ گیسٹ آف آنر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد، کمانڈر ایئر ڈیفنس پاکستان آرمی تھے۔ تقریب میں وفاقی وزرا، ارکانِ پارلیمنٹ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات، سول و عسکری حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں آذربائیجان کی تاریخی فتح، شہدا کی قربانیوں اور پاکستان و آذربائیجان کے مضبوط برادرانہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے سفیر نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 8 نومبر آذربائیجان کی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے۔ یہ دن ان بہادر شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری کاراباخ جنگ، جسے آذربائیجان حب الوطنی کی جنگ قرار دیتا ہے، کے نتیجے میں تقریبا 30 سال سے مقبوضہ آذربائیجانی علاقے آزاد ہوئے۔ اس تاریخی کامیابی کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1993 میں منظور کی گئی چار قراردادوں پر عملدرآمد ممکن ہوا۔آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ یہ عظیم فتح آذربائیجان کی مسلح افواج کی بہادری، سپریم کمانڈر اور صدر الہام علیوف کی سیاسی و عسکری قیادت اور آذربائیجانی عوام کے اتحاد کا نتیجہ تھی۔ شوشہ شہر کی آزادی کے دن 8 نومبر کو صدر الہام علیوف کے حکم پر یومِ فتح قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ آذربائیجان کا انتخاب نہیں تھی بلکہ تقریبا تین دہائیوں تک تنازع کے پرامن حل کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کیے گئے، تاہم بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے اور مزید علاقوں پر قبضے کی کوششوں کے باعث فوجی کارروائی ناگزیر ہو گئی۔سفیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہر جنگ کا اختتام امن پر ہونا چاہیے۔ حب الوطنی کی جنگ کے فوری بعد آذربائیجان نے آرمینیا کو امن معاہدے کی پیشکش کی تھی اور آج بھی آذربائیجان باہمی احترام، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔آزاد کرائے گئے علاقوں میں جاری تعمیرِ نو کے حوالے سے سفیر نے بتایا کہ ان علاقوں میں سڑکوں، پلوں، رہائشی بستیوں اور تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آرمینیا کی جانب سے بچھائی گئی 10 لاکھ سے زائد بارودی سرنگوں کی صفائی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد اپنے تاریخی علاقوں میں واپس آباد ہو چکے ہیں، جو آذربائیجان کی تعمیرِ نو اور بحالی کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے جس سیاسی جرات اور سفارتی حکمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آذربائیجان کا ساتھ دیا، اسے آذربائیجانی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ عالمی سطح پر دوہرے معیار کے باوجود پاکستان کی جانب سے حمایت دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، اخلاص اور بھائی چارے کی مضبوط مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات اس وقت اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی دوروں، دفاعی، عسکری اور تکنیکی شعبوں میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے تعاون سے قائم ہونے والے آسان سروس اسلام آباد کو بھی دونوں ممالک کی دوستی اور باہمی تعاون کی ایک خوبصورت علامت قرار دیا۔تقریب میں شریک شخصیات نے بھی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات، مشترکہ مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام پاکستان اور آذربائیجان کے قومی ترانوں، دونوں ممالک کی دوستی اور بھائی چارے کے نعروں کے ساتھ ہوا۔ آذربائیجان کے سفیر نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔جمہوریہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، شازہ فاطمہ خواجہ، پاکستان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر عرفان دادوف اور دیگر افراد کی گروپ تصویر۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان

      لاہور ہائیکورٹ ‘ علیمہ خان’ عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

      ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیر تعمیر برکی روڈ کا دورہ’ترقیاتی کاموں کے دوران پانی چھڑکائو جاری رکھنے کی ہدایت

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.