لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور پارکنگ کمپنی کے مینجر شکیل بلوچ نے کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالے گئے سابقہ سپروائزر کو زون فائیو غیر اعلانیہ طور پر ٹھیکے پر دینے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق شکیل بلوچ نے سابق سپروائز حافظ حمزہ ، مدثر ارشاد اور ملک عابد کو زون فائیو میں تمام پارکنگ کے انتظامات دے رکھے ہیں،شکیل بلوچ نے چار سابق سپروائزر کو زون فائیو کی مختلف پارکنگ سائٹ دے رکھی ہیں جو ریونیو کی رقم اکٹھی کرکے شکیل بلوچ کو دیتے ہیں ، چاروں فرنٹ مین اوورچارجنگ اور سرکاری پارکنگ فیس کی مد میں جمع ہونے والی رقم میں سے مبینہ طور پر آدھی سے زائد رقم روزانہ کی بنیاد پر خرد برد کررہے ہیں ،
