جہانگیرہ) ندیم احسان سے (اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر)امان اللہ نے ٹی ایم او جہانگیرہ، تحصیلدار جہانگیرہ، گرداور سرکل اور متعلقہ پٹواریوں کے ہمراہ جہانگیرہ صوابی روڈ اور جہانگیرہ سروس روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران صوابی روڈ کی حدودات کا باقاعدہ تعین کیا گیا، جو سرکاری ریکارڈ کے مطابق تسلی بخش پایا گیا۔ مزید برآں، سڑک کے کناروں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے غیر قانونی بورڈز اور اسٹینڈز ہٹا دیے گئے، جس سے عام شہریوں اور ٹریفک کی آمدورفت کیلیے راستے کو کھول دیا گیا۔ کارروائی کے دوران تقریبا 05 کنال سرکاری اراضی بھی واگزار کرائی گئی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نیتحصیل میونسپل افیسرجہانگیرہ کے دفتر میں مقامی عمائدین اور شہریوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی منعقد کیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحصیل جہانگیرہ کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کرنیکیلییانتظامیہ اور عوام باہمی تعاون سے اپنا کردار ادا کریں گے۔
