Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا سپیکر بننے کا اعلان کر دیا
    • امریکی وسط مدتی انتخابات سے خطے میں امن کی امید ہے: اردوان
    • شہباز شریف کا فیول ریلیف سکیم کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخی کا حکم
    • پٹرول مزید 9.41 روپے سستا ڈیزل 5.56 روپے سستا
    • اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کشمیر انڈر پاس افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد دعا مانگ رہے ہیں
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • عرب ممالک نے نیتن یاہو کو جھنڈی کروا دی دوبارہ اسرائیل کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور
    • متحدہ اپوزیشن اجلاس’ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہ ہوسکا
    • در اندازی کی کوشش ناکام پاک فوج کا منہ توڑ جواب افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان
    • وفاقی آئینی عدالت میں جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج،الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار
    • ایران سے تعلق کاالزام ،بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں
    • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 86 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
    • مڈٹرم الیکشن میںٹرمپ کی شکست
    • اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ)کی عمارت کے اندر مسلم اراکینِ پارلیمنٹ نمازادا کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر تربیلا کے دورہ پر جدید ترین خصوصی آلات کا معائنہ کر رہے ہیں
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 7 فروری کو ہونگے الییکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں پولنگ روکنے کا حکم
    • پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
    • چین کویت کی پاکستان کو 4.3ارب ڈالر قرض رول اوور کرنیکی یقین دہانی
    • ٹرمپ کا مواخذہ ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینٹرز کی حمایت درکار وزیر جنگ کیلئے مشکلات بڑھ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عرب ممالک نے نیتن یاہو کو جھنڈی کروا دی دوبارہ اسرائیل کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ابیب ( نیوز ایجنسیاں) نیتن یاہو کے دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم بننے کے امکانات معدوم، عرب جماعتوں نے گادی آئزن کوٹ کی حمایت کردی۔ اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے  امکانات انتہائی کم ہو گئے۔نیتن یاہوکی اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے لیے کسی کی بھی حمایت سے انکار کردیا، یہ جماعت قدامت پسند طلبہ کوفوجی سروس سے استثنیٰ دینے کا قانون منظور نہ ہونے پر ناراض ہے۔یونائیٹڈ توراہ جوڈازم کے مطابق جماعت کے نمائندوں نے اسرائیلی صدر سے مشاورت میں کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی جبکہ مستقبل کی کسی بھی حکومت کی حمایت فوجی سروس سے استثنی کے قانون سے مشروط ہوگی۔انتخابات میں 11 نشستیں حاصل کرنے والے عرب سیاسی اتحاد ‘جوائنٹ لسٹ’ اور 8 نشستیں حاصل کرنے والی عرب جماعت ‘رام’ (Ra’am) کی جانب سے ‘یشر’ پارٹی کے چیئرمین گادی آئزن کوٹ کی حمایت کے بعد انہیں اگلی اسرائیلی پارلیمنٹ(کنیسٹ)میں واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔عرب جماعت رام کے سربراہ منصور عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت سازی کیلئے آئزن کوٹ کی حمایت اس لیے کی کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا حکومت بنانا ممکن ہے۔عرب جوائنٹ لسٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے وزیر اعظم کے لیے صدر اسحاق ہرزوگ کو گادی آئزن کوٹ کا نام تجویز کریں گے۔ اس پیشرفت کے بعدآئزن کوٹ کو کنیسٹ میں 67 ارکان کی منظوری مل جائے گی جو کہ درکار 61 ارکان سے بھی زیادہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مبصرین کا ماننا ہے کہ آئزن کوٹ کی حمایت کرنے والی ان جماعتوں کا لازمی مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ حتمی طور پر حکومتی اتحاد میں شامل بھی ہوں گی۔جوائنٹ لسٹ کا کہنا ہے کہ اس کے تینوں دھڑوں کے درمیان یہ متفقہ فیصلہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے عوامی مطالبے کے جواب میں کیا گیا ہے۔دریں اثناء اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور سابق آرمی چیف گادی آیزنکوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی عوام نے تبدیلی اور موجودہ حکومت کی جگہ نئی حکومت لانے کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ہماری جمہوریت مضبوط اور متحرک ہے۔ ہم جلد از جلد قومی ہنگامی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکس پر اپنے بیان میں گادی آیزنکوٹ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد اسرائیل کو ایسی نئی قیادت فراہم کرنا ہے جو تمام اسرائیلی شہریوں کے مفادات کی نمائندگی کرے۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر مضبوط اسرائیل تعمیر کیا جائے گا، جو یہودی اور جمہوری ریاست ہونے کے ساتھ آزاد خیال اقدار اور تمام شہریوں کے لیے مساوات پر یقین رکھتا ہو۔
    نیتن یاہو

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا سپیکر بننے کا اعلان کر دیا

      امریکی وسط مدتی انتخابات سے خطے میں امن کی امید ہے: اردوان

      ایران سے تعلق کاالزام ،بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.