اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب اور سبکدوش ہونے والی کابینہ نے ملاقات کی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی قیادت سید امجد شاہ اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کی قیادت ہارون الرشید نے کی۔چیف جسٹس نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کے تعاون کو سراہا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہ اکہ بینچ اور بار نظامِ انصاف کے اہم ستون ہیں، نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے کے لیے بینچ اور بار کے درمیان مسلسل رابطہ اور باہمی احترام ضروری ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے بار نمائندگان کو عدالتی اصلاحات، کیس مینجمنٹ، ڈیجیٹل تبدیلی اور عوامی سہولیات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مقدمات مقرر کرنے اور جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے جامع معیاری طریقہ کار نافذ کر دیا گیا، نئے طریقہ کار کے تحت مقدمات مقرر کرنے کے شفاف معیارات متعین اور صوابدیدی اختیارات کو منظم کیا گیا ہے، پرانے اور نئے مقدمات مقررہ تناسب کے مطابق کاز لسٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں پر ٹھوس شواہد اور فوری نوعیت کی وجوہات کی بنیاد پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے ہر بینچ کے سامنے روزانہ تقریبا 20 سے 30 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے جاتے ہیں، فوجداری اور سروس مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچز تشکیل دیے گئے ہیں، سال 2025 تک دائر ہونے والی سزائے موت کی اپیلوں کے فیصلے کر دیے گئے، سال 2026 میں دائر ہونے والی سزائے موت کی اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔خواتین کی وراثت اور جائیداد کی تقسیم سے متعلق زیرِ التوا مقدمات 30 اگست 2027 تک نمٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مقدمات کا ریکارڈ او سی آر ٹیکنالوجی اور بارکوڈنگ کے ذریعے ڈیجیٹل کر دیا گیا، ڈیجیٹل ریکارڈ سے مقدمات کی فائلوں کی تلاش اور نگرانی کا عمل مزید مثر بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں کاغذ کے بغیر دفتری امور کی انجام دہی کے لیے ای آفس نظام فعال کر دیا گیا، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے لیے خصوصی ڈیٹا سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسمارٹ جوڈیشل اسسٹنٹ، ای فائلنگ اور الیکٹرانک مصدقہ نقول کی سہولیات عدالتی ڈیجیٹل اصلاحات کا حصہ ہیں، سپریم کورٹ میں معیارِ خدمات بہتر بنانے کے لیے آئی ایس او سرٹیفکیشن پر بھی کام جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ بار کی کابینہ کیساتھ گروپ فوٹو
- بینچ اور بار نظامِ انصاف کے اہم ستون ہیں، بینچ، بار کا مسلسل رابطہ ضروری ہے: چیف جسٹس
- فضل الرحمان کے اہلخانہ قریبی رفقاء کیخلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت جمع مدرسہ اختر العلوم کو نوٹس جاری
- ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا سپیکر بننے کا اعلان کر دیا
- امریکی وسط مدتی انتخابات سے خطے میں امن کی امید ہے: اردوان
- شہباز شریف کا فیول ریلیف سکیم کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخی کا حکم
- پٹرول مزید 9.41 روپے سستا ڈیزل 5.56 روپے سستا
- اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کشمیر انڈر پاس افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد دعا مانگ رہے ہیں
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- عرب ممالک نے نیتن یاہو کو جھنڈی کروا دی دوبارہ اسرائیل کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور
- متحدہ اپوزیشن اجلاس’ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہ ہوسکا
- در اندازی کی کوشش ناکام پاک فوج کا منہ توڑ جواب افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان
- وفاقی آئینی عدالت میں جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج،الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار
- ایران سے تعلق کاالزام ،بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں
- پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 86 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
- مڈٹرم الیکشن میںٹرمپ کی شکست
- اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ)کی عمارت کے اندر مسلم اراکینِ پارلیمنٹ نمازادا کررہے ہیں۔
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر تربیلا کے دورہ پر جدید ترین خصوصی آلات کا معائنہ کر رہے ہیں
- پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 7 فروری کو ہونگے الییکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں پولنگ روکنے کا حکم
