لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکپتن میں مسافر اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث 11افراد جاں بحق جبکہ 33زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو 1122کے رضا کار، انتظامیہ کے ارکان موقع پر پہنچے۔حادثے کے مقام سے اب تک 11افراد کو مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 33زخمی ڈی ایچ کیو بھیجے گئے جن میں سے کچھ کی حالت ناساز ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مزید زخمی و اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیپالپور روڈ پر 17ایس پی سٹاپ کے قریب ملتان سے قصور جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے بتایا کہ حادثے کی سنگینی کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہسپتال طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکپتن کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن اسپتال پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔مریم نواز شریف افسوس ناک حادثے پر رپورٹ طلب کرلی۔
تصادم

