Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کےعرفات منہاس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد
    • بھارتی وزیراعلی پنجاب کو لاہور آنا چاہیے مودی کا کرتار پور راہداری کو بند رکھنا افسوسناک ہے سادھو بھو پیندر سنگھ
    • 11سال کی عمر میں منشیات کی پیشکش ہوئی بولی ووڈ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف
    • بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم 11 مسافر جان بحق33 زخمی مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی
    • اعلان عالم اسلام ایڈیشن اج کی رنگین اشاعت میں ملا خط کریں
    • اسحاق ڈار کاعباس عراقچی اور عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہی حقیقی گورننس: وزیر اطلاعات پنجاب
    • فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا
    • KP ‘ پی ٹی آئی دور کی 1224ترقیاتی سکیموں کی چھان بین شروع
    • کوپن ہیگ:تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
    • پشاور ہائیکورٹ 3 ایم پی او کے مقدمات نہ سنے: وفاقی آئینی عدالت
    • راولپنڈی: تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار
    • ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد اب امریکہ ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے: ملیحہ لودھی
    • مریم نواز کے لیگل نوٹس کا بھرپور اور مکمل جواب دیاجائیگا، چودھری سالک حسین
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
    • کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے: شرجیل انعام میمن
    • جعلی خبروں ‘ ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ سب سے بڑا چیلنج : عطا تارڑ
    • اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ بار کی کابینہ کیساتھ گروپ فوٹو
    • بینچ اور بار نظامِ انصاف کے اہم ستون ہیں، بینچ، بار کا مسلسل رابطہ ضروری ہے: چیف جسٹس
    • فضل الرحمان کے اہلخانہ قریبی رفقاء کیخلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت جمع مدرسہ اختر العلوم کو نوٹس جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی وزیراعلی پنجاب کو لاہور آنا چاہیے مودی کا کرتار پور راہداری کو بند رکھنا افسوسناک ہے سادھو بھو پیندر سنگھ

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(نیوز ایجنسیاں ) کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما اور ورلڈ انٹرفیتھ ہارمنی کونسل کے صدر سادھو بھوپیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنا چاہیے، جبکہ دونوں ملکوں کو مذہبی معاملات کو سیاسی کشمکش سے الگ رکھ کر سکھ یاتریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں،انہوں نے کرتارپور راہداری کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی اور مقدس مقامات کی زیارت کو سیاسی اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ایک انٹرویو میں سادھو بھوپیندر سنگھ نے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باوجود مذہبی اور ثقافتی روابط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کے لیے ویزا حاصل کرنے کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو قیام پاکستان کے بعد سکھ برادری کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔اب برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں مقیم سکھ آن لائن پورٹل کے ذریعے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ درخواست کے دوران انہیں اپنے آبائی ملک خاص طور پر انڈیا کا نام درج کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دنیا بھر میں مقیم سکھوں کے لئے پاکستان آنا آسان ہوگا اور وہ اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے زیادہ سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں گے۔انہوں نے اس سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان اور پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑا کا شکریہ ادا کیا۔پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں سادھو بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ کرتارپور راہداری کو دونوں ملکوں کے سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ پاکستان نے روزانہ پانچ ہزار سکھ یاتریوں کی آمدورفت کے لیے انتظامات کیے ہیں، تاہم ان کے بقول بھارت کی جانب سے محدود تعداد میں یاتریوں کو اجازت دی جاتی رہی ہے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب مذہبی مقامات کی زیارت کو بنیادی حق تسلیم کیا جاتا ہے تو کرتارپور آنے والے سکھوں کے لیے بھارت کی طرف سے رکاوٹیں کیوں برقرار رکھی جا رہی ہیں؟انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری بند رکھنا افسوسناک ہے اور دونوں ملکوں کو اس حوالے سے پابندیاں ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔بھوپیندر سنگھ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوپن ہیگ:تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

      ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا سپیکر بننے کا اعلان کر دیا

      امریکی وسط مدتی انتخابات سے خطے میں امن کی امید ہے: اردوان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.