اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی، وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل کمیشن میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا، پنجاب حکومت نے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران الیکشن کرانے کا کہا تھا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ ہماری بلدیاتی الیکشن کی تیاری مکمل ہے، درخواست ہے کہ انتخابات کیلئے 20 جنوری کے بعد کی تاریخ دی جائے، ہمیں الیکشن تیاری کیلئے دو ماہ چاہئیں، پنجاب اور لاہور میں دسمبر میں بہت دھند ہوتی ہے، 20 جنوری کے بعد موسم کھل جاتا ہے، سٹاف کیلئے انتظامات کے حوالے سے دسمبر بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ تو اپریل کا الیکشن کہہ رہے تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ہم نے دوبارہ سوچا کہ جنوری اور فروری میں اعتراض نہیں ہے، اپریل میں ہمیں الیکشن سوٹ کرتا تھا، اپریل میں سکول کی چھٹیاں ہوتی ہیں، سردی میں دن بھی بہت چھوٹا اور ووٹر نہیں نکلتا جبکہ اپریل میں روشنی کا پورا دن ملتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 20 جنوری کی درخواست پر غور کریں گے، اس کے بعد الیکشن تاریخ کا اعلان کر دیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بسنت تو ویسے آپ منا رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے 20جنوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے درخواست کی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بریکنگ نیوز
- الیکشن کمیشن ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بدلنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کر دیا
- ڈبلن سے اٹلی جانے والے مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی،فرانس کی جانب موڑدیا گیا
- امریکی فوجی اڈے پر تربیتی واقعے کے دوران امریکی اہلکار ہلاک
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس کی صدارت کے دوران پولیسنگ اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے افسران کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔
- آئی جی پنجاب کی زیرصدارت پولیس ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس
- اسلام آباد : طالبات کالج میں تقریب کے سلسلے میں سٹال سجا رہی ہیں
- لاہور: بچے ریڑھی والے سے شکرقندی خرید رہے ہیں۔
- اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں’ 152کلومنشیات برآمد’ 6ملزمان گرفتار
- باغبانپورہ پولیس کی کارروائیاں’ 10کلومنشیات برآمد’4ملزم گرفتار
- پولیس نے موٹر سائیکلیں’ گھریلو سامان چوری کرنیوالا ملزم دھر لیا
- محکمہ ہیلتھ کا بیڑہ غرق لاہور سے نشتر دوائیاں بھجوانے کیلئے پٹرول کے پیسے ختم
- ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات
- سینئر سول ججوں کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدوں پر ترقی کا فیصلہ
- پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات’ 688افراد شدید زخمی
- بلاول کے گھر بھی پانی ٹینکر سے آتا’ 18 سال سے کیا کررہے؟: حافظ نعیم
- زون ٹو میں پارکنگ سائیٹ کی تصویری جھلکیاں جبکہ دوسری جانب کاشف جلیل اور سجاد باکھری کی فائل فوٹو ۔
- لاہور ہائیکورٹ’ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 ‘غیرقانونی قرار
- مہمند ‘ پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اہلکار محفوظ رہے
- مال روڈ پینوراما شاپنگ مال کی پارکنگ سائیٹ اے ڈی سی انفورسمنٹ کے کارخاص رانا نعمان کو ٹھیکے پر دینے کا انکشاف
