تازہ تر ین

شیخ رشید بارے عمران خان نے فائنل فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو جلد تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے جارہا ہوں جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنما بابراعوان بھی کل پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔اسلام آباد میں افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا اور اب وزیر اعظم کے لیے مریم نواز کو تیار کر رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں البتہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ججز نے واضح کہہ دیا ہے قطری نہیں آئے گا تو خط ردی بن جائے گا جب کہ عنقریب سپریم کورٹ میں میچ جیتنے والے ہیں۔
عمران خان نے شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو جلد تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے جارہا ہوں، شیخ رشید نے مافیا کا زبردست مقابلہ کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما بابراعوان بھی کل پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، انتخابات میں ایک فوجی پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ایک فوجی باہر ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2017عام انتخابات کا سال ہے اسی لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔ عمران خان نے آیندہ الیکشن تک شادی نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال، پاناما کیس اور جے آئی ٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain