گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے،حقیقی بیٹی کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم سمیت2 افراد ہلاک، 1 زخمی حالت میں گرفتار۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کر لی۔پولیس ترجمان رانا عرفان کے مطابق تھانہ گرجاکھ پولیس مقابلہ؛ 14 سالہ کمسن حقیقی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمران اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد۔ہلاک ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے 3 کس نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر کے حراست سے فرار کروایا تھا، ملزم اپنی ہی 14 سالہ معصوم بیٹی کو گزشتہ ایک سال سے متعدد بار جنسی درندگی کا شکار بنا چکا تھا۔ ہمراہی نامعلوم ملزمان فرار۔تھانہ صدر وزیرآباد پولیس مقابلہ؛ راہزنی و چوری، پولیس مقابلہ اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منشیات ڈیلر توصیف عرف ٹشو بٹ نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، قبضہ سے 1800 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد، ہمراہی ساتھی فرار۔تھانہ فیروزوالا پولیس کارروائی؛راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کے درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم رضوان شریف پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار، قبضہ سے چوری شدہ چاند گاڑی برآمد۔جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل، شہر بھر میں ناکہ بندی جاری۔
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی
- گوجرانوالہ پولیس مقابلے حقیقی بیٹی کے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت 2 ہلاک
- کینال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوا ر میاں’ بیوی جاں بحق
- پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیا ں ،2کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا
- بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- ملیحہ علی نے ایم ایم اے ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
- عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو پھر زندہ کر دیا
- مکہ اور مدینہ میں باران رحمت ریاض کی جانب داغا حوثیوں کا میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے گئے
- بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
- وزیراعلیٰ سندھ کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
- شاہ رخ خان نے کس فلم کے 95 لاکھ روپے معاوضے سے انکار کیا
- سلمان خان نے اپنی نئی متنازع فلم کی ریلیز کی تاریخ بتادی
- شادی صرف رومانس نہیں، کرن خان نے لڑکیوں کو حقیقت بتا دی
- خواتین کی تضحیک پر گوہر رشید کاموقف ، کبری خان بھی حمایت میں آگئیں
- لاہور:دریائے راوی کے کنارے بیوپاری کماد فروخت کرنے کیلئے بیٹھے ہیں۔
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ 1930 مقدمات کے فیصلے کیے
- پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی راہ ہموار،6 سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن
- پاک امریکہ شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور’ نائب صدر عامر حنیف کی پیرس آمد
- وفاقی وزیر چودھری سالک نے ایک بار پھر پنجاب میں کرپشن کا الزام سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا
- ایران میں پولیس سٹیشن پر حملے کے الزام میں بلوچ علیحدگی پسند کو پھانسی دے دی گئی
