پشاور(خبریں ڈیجیٹل)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے 12 مخصوص اضلاع میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) سمیت دیگر متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا، جس میں پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

