لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر علما کا اجلاس ادارہ الفرقان شادی پورہ بند روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین مولانا عزیزالرحمان ثانی، قاری محمد حنیف کمبوہ، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا خالد محمود، مولانا قاری ظہورالحق، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا عبدالنعیم،مولانا سعید وقار، مولانا محمد میاں، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا زبیرجمیل، مولانا غلام مصطفی، مولانا شیر احمد، مولانا زاہد مدثر، مفتی نظام الدین اشرفی، مولانا ظہیر احمد قمر، مفتی محمد فاروق، مولانا سمیع اللہ،حافظ اخلاق احمد حامد بلوچ سمیت کئی علما کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علما نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ۖ کی ذات اقدس کے چوکیدار ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ، ہماری پہچان، ہمارا فخر اور ہماری زندگی کا حقیقی وقار ہے۔ اس عقیدے کی حفاظت ہمارے لیے صرف ایک ذمہ داری نہیں بلکہ ایمان کی امانت ہے۔ قادیانیت کا فتنہ اسلام کے نام پر دھوکہ ہے، تمام علما اور کارکنان 18 نومبر ختم نبوت ٹیچرز کنونشن کی تیاری بھرپور اندازمیں کریں’ کنونشن کو کامیاب بنانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں ختم نبوت ٹیچرز کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی طور پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
بریکنگ نیوز
- مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی لیکیج سے پاک کافی کپ تیار
- عقیدہ ختم نبوت ہماری پہچان’زندگی کا حقیقی وقار:رہنما مجلس
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
- چوری ڈ کیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیوارات قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب’ علی مصطفی ڈار’ رمیش سنگھ اروڑہ اور ہندو برادری کے ہمراہ دیوالی کی تقریب میں کیک کاٹ رہی ہیں۔
- کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دی
- وفاقی حکومت نے سیاحت سے 40ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کر دیا
- لاہور:شہری انارکلی کے قریب لگے سٹالز سے کتابیں خرید رہے ہیں۔
- بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
- گورنر فلوریڈا کی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی تیاری
- ٹمپل روڈ پر واقع سکھ مذہب کی عبادت گاہ کا تعمیرنو کے بعد افتتاح
- پردھان PSGPCسردار رمیش سنگھ روڑا اور سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ بورڈ ناصر مشتاق گیانی بلونت سنگھ اور ممبرPSGPC پروفیسر ڈاکٹر مپال سنگھ کو خصوصی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔
- دیوالی خوشی اور امن کا پیغام تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل : سردار ایاز صادق
- میں تو ہتھیار نہیں اٹھا سکتا، فوج اسپیس دیگی سیاست کرینگے، نہیں دیگی نہیں کرسکتے: فواد چوہدری
- ڈی جی والڈ سٹی گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے ۔
- گورنر سندھ کا دورہ شاہی قلعہ’ تاریخی ورثے کے تحفظ اقدامات کو سراہا
- لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا متوسط طبقے کو سہولت دینگے: مصدق ملک
- توانائی کا نیا انقلاب،شمسی اور ہوائی بجلی کی پیداوار میں بڑا اضافہ متوقع
- چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر بلوچستان کے سرکاری افسران اور ماہر امور خارجہ محمد مہدی کا چینی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا ڈویژن کے قونصلر چینگ وی سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔
