پشاور، ٹانک(نیوز ایجنسیاں ) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور شانگلہ میں فائرنگ اور بارودی مواد پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار اور 5 سالہ بچہ شہید ہوگئے ۔ ٹانک کے محلہ خدریانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور اس کا پانچ سالہ بیٹا شہید ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق پولیس کانسٹیبل سعادت اپنے بیٹے کے ہمراہ بازار سے سودا سلف لینے جا رہے تھے ، نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل سعادت موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ زخمی بیٹے کو ڈی آئی خان منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، باپ بیٹے کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ادھر خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مالاکنڈ زاہد نواز کے مطابق بارودی مواد پولیس کانسٹیبل کی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔شہید ہونے والے کانسٹیبل کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کانسٹیبل
بریکنگ نیوز
- کوئٹہ:شہری قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز خرید رہے ہیں۔
- فائرنگ سے کانسٹیبل 5 سالہ بیٹا بارودی مواد پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
- صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر شیخ عمیر کو چیئرمین و کنوینر سٹیڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں ان کے ساتھ میاں مصباح الرحمن اور دیگر نمائندگان کھڑے ہیں۔
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- حوثی حملوں کا خدشہ، مدینہ میں تعلیمی ادارے بند’ آن لائن کلاسیں ہونگی
- لاہور:ایک پینٹر پنسل سے سکیچ بنا رہا ہے۔
- ہم اس وردی کو محض نوکری نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کی راہ میں جہاد کی ذمہ داری سمجھتے ہیں، آئی جی ایف سی
- مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی لیکیج سے پاک کافی کپ تیار
- عقیدہ ختم نبوت ہماری پہچان’زندگی کا حقیقی وقار:رہنما مجلس
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
- چوری ڈ کیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیوارات قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب’ علی مصطفی ڈار’ رمیش سنگھ اروڑہ اور ہندو برادری کے ہمراہ دیوالی کی تقریب میں کیک کاٹ رہی ہیں۔
- کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دی
- وفاقی حکومت نے سیاحت سے 40ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کر دیا
- لاہور:شہری انارکلی کے قریب لگے سٹالز سے کتابیں خرید رہے ہیں۔
- بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
