Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار
    • پاکستان کسٹمز کا ای پی زیڈ رسالپور میں مبینہ فراڈ،درآمدی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • اسلام آباد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام،
    • بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
    • بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
    • پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق کی بطور وائس چانسلر ڈیزگنیٹ تقرری کا باضابطہ اعلان
    • راولپنڈی گیارویں قومی انڈورمین اینڈ ویمن روئنگ چیمپئین شپ
    • بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
    • پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق کی بطور وائس چانسلر ڈیزگنیٹ تقرری کا باضابطہ اعلان
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس 10نومبر بجلی بندش کا شیڈول
    • پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
    • اے آئی معاشرے سے انسانیتختم کررہی ہے: پوپ لیو
    • عوام ملک کیساتھ ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریاست مخالف نعرے لگائے: امیر مقام
    • انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنےدیں، کراچی پر بھی کرم نوازیکریں،خالد مقبول صدیقی
    • تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار
    • افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا ذاتی محافظ قتل عبدالرشید دوستم نے طالبان رجیم کو کڑی تنقید
    • بارہمولہ میں زلزلے کے جھٹکے رواں ہفتے وادی کشمیر میں دوسرا زلزلہ
    • غیر جانبدارانہ انتخابی نظام کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی:ابھیجیت دیپکے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کسٹمز کا ای پی زیڈ رسالپور میں مبینہ فراڈ،درآمدی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر)پاکستان کسٹمز نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) رسالپور میں قائم صنعتی یونٹ میسرز شپو پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف مبینہ فراڈ، دھوکہ دہی، غیر مجاز اشیا کی درآمد اور سامان کی بھاری مقدار میں کمی سامنے آنے پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ای پی زیڈ رسالپور میں قائم صنعتی یونٹس کے آڈٹ کے دوران کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزل، پشاور کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ میسرز شپو پرائیویٹ لمیٹڈ کی درآمد کردہ ایک کھیپ کو کراچی پورٹ پر ای پی زیڈ رسالپور کے لیے ٹرانس شپمنٹ پرمٹ (TP) کے اجرا سے قبل تفصیلی جانچ پڑتال کے لیے روک لیا گیا ہے۔ جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ درآمد شدہ سامان یونٹ کے لائسنس کے تحت منظور شدہ اشیا سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ اس سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ذریعے غیر مجاز اشیا درآمد کرنے اور کسٹمز قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا۔ ان نتائج کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی نے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔بعد ازاں، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزل، پشاور نے مذکورہ صنعتی یونٹ کا خصوصی آڈٹ اور اسٹاک کی جانچ پڑتال کی، جس کے دوران درآمد شدہ سامان کی بھاری مقدار میں کمی سامنے آئی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اس کمی کے نتیجے میں کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ممکنہ چوری کا تخمینہ تقریبا 11 کروڑ 70 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ان بے ضابطگیوں سے مبینہ فراڈ، دھوکہ دہی اور محصولات کی ادائیگی سے بچنے کے لیے کسٹمز قوانین کی خلاف ورزی کے شواہد سامنے آئے۔ اس ضمن میں مزید قانونی کارروائی کرتے ہوئے 06 نومبر 2026 کو صنعتی یونٹ کے خلاف علیحدہ ایف آئی آر درج کر لی گئی۔دریں اثنا، 08 نومبر 2026 کو مذکورہ صنعتی یونٹ کے احاطے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی وجوہات اور حالات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔ متعلقہ زون اتھارٹی کی جانب سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور وجوہات کا تعین متوقع ہے۔پاکستان کسٹمز نے واضح کیا ہے کہ فراڈ، دھوکہ دہی، غیر قانونی درآمدات اور سرکاری محصولات کی چوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ پاکستان کسٹمز کسٹمز قوانین کے مثر نفاذ، قومی خزانے کے تحفظ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس معاملے میں تمام قانونی کارروائی متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار

      اسلام آباد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام،

      بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.