راولپنڈی (سٹی رپورٹر)وارث خان پولیس کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مارچ 2026 سے پولیس کو مطلوب تھا، وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
