لاہور (این این آئی)لاہورجناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی ضمانت
کی درخواست پر سماعت19نومبر تک ملتوی ہوگئی۔حماد اظہر کے سینئر وکیل دلائل کیلئے پیش نہیں ہوئے اورمعاون وکیل نے پیش ہو کر دلائل کیلئے مہلت مانگی جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست پر سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔حماد اظہر نے جیل سے سکندر ذولقرنین سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سیاسی بنیاد پر تین سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو ضمانت پر رہائی دی جائیتفتیشی افسرکے مطابق ملزم جناح ہائوس حملہ کیس میں ملوث ہے،ملزم تین سال نو مئی کے مقدمات میں اشتہاری رہا ہے ۔جناح ہائوس جلائو گھیرائو کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کررکھا ہے،جناح ہائوس حملے کا تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23درج ہے،پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان پر جناح ہائوس پر حملے کا الزام ہے۔

