Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سپین میں مہنگائی کیخلاف 14 سال بعد پہلی ملک گیر ہڑتال؛ نظامِ زندگی مفلوج
    • لاہور:آزادی چوک فلائی اوور اور میٹرو بس ٹریک کا منظر جہاں سموگ کی گرد آلود دھند کے باعث تاریخی بادشاہی مسجد کا منظر بھی دھندلا چکا ہے۔
    • بشریٰ بی بی اور عمران کی بہنوں کی رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنا اللہ
    • لاہور بدستور دنیا کا آلودہ شہر مختلف شہروں میں بارش برفباری
    • امریکا میں تعینات روسی سفیر پراسرار طور پر انتقال کرگئے’ تحقیقات جاری
    • کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا
    • پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا کی 57ویں برسی آج منائی جائے گی
    • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
    • بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • محمود اچکزئی سے بیرسٹر گوہر’ اسد قیصر کی ملاقات’بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار
    • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس،سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
    • جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
    • 15روز گزرنے کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی کا استعفیٰ منظور نہ ہوا، 28 اکتوبر کو استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا
    • قتل کے ڈر سے 2004میں وزیر اعظم نہیں بنی: سونیا گاندھی
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جہلم کے سپورٹس جمنیزیم میں کھلاڑی سے اظہار شفقت کررہی ہیں۔
    • بانی پی ٹی آئی پمز سے طبی معائنہ کے بعد اڈیالہ جیل منتقل’ وکلاء کی ملاقات
    • امریکی جیل میں وینزویلا کے معزول صدرنے قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ شروع کردیا
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • ڈیزل مزید 7 روپے پٹرول 3 روپے لٹر سستا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور بدستور دنیا کا آلودہ شہر مختلف شہروں میں بارش برفباری

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(نیوز ایجنسیاں ) لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، جہاں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک ہوگئی ۔علاوہ ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ بارش برسانے والا نیا طاقتور مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہوچکا ہے ۔آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 453ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 224اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کے سی ای آر پی آفس میں اے کیو آئی 706، علامہ اقبال ٹان میں 690 اور برکی روڈ پیراگون میں 639 تک پہنچ گیا۔ رائیونڈ میں 509 جبکہ کاہنہ نو میں 511 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، شہر کی مجموعی ریڈنگ ایک اور مقام پر 459 بھی رپورٹ ہوئی۔پنجاب ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے اعداد و شمار کے مطابق ملتان روڈ پر اے کیو آئی 500 کی انتہائی حد کے ساتھ پی ایم 2.5 کی مقدار 541.1 اور پی ایم 10 کی مقدار 1398.3 مائیکروگرام ریکارڈ کی گئی۔ سفاری پارک اور جی ٹی روڈ پر بھی اے کیو آئی 500 رہا، جبکہ کاہنہ نو میں 490، گلبرگ تھری میں 475 اور ایجرٹن روڈ پر 432ریکارڈ کیا گیا۔شاہدرہ اور ڈی ایچ اے فیز 6 میں اے کیو آئی 392، برکی روڈ پر 390، پنجاب یونیورسٹی میں 373 اور واہگہ بارڈر پر 256 ریکارڈ ہوا۔دوسری جانب لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ملتان میں اے کیو آئی 828، گوجرانوالہ میں 565 اور کاہنہ نو میں 511 ریکارڈ کیا گیا۔انسداد اسموگ اقدامات کے باوجود لاہور کے متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار ہے، جس سے شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ادھر خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میںوقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔گزشتہ رات سے چترال بھر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔ لواری ٹنل، کالاش ویلیز، مڈک، لشٹ، گبور، بگوشٹ اور بالائی چترال کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا نیا طاقتور مغربی سلسلہ داخل ہوگیا، جس کے زیرِ اثر ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش ، برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طاقتور مغربی سلسلہ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس کے زیرِ اثر پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواں اور ژالہ باری کی توقع ہے۔تاہم صوبہ سندھ اور کراچی میں موسم بنیادی طور پر گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری اور موجودہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے جبکہ 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب کاغان ویلی، بٹہ کنڈی، بیسر، بابوسر ٹاپ، جھیل سیف الملوک، جھیل لولو سر، چترال اور سیاحتی مقام بروغل کے پہاڑوں پر موسمِ سرما کی برفباری کے بعد ہر طرف سفیدی چھا گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ اگلے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے ملک میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔بارش کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں چھائی شدید اسموگ کی شدت میں کمی متوقع ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا خدشہ ہے۔
    فضائی آلودگی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور:آزادی چوک فلائی اوور اور میٹرو بس ٹریک کا منظر جہاں سموگ کی گرد آلود دھند کے باعث تاریخی بادشاہی مسجد کا منظر بھی دھندلا چکا ہے۔

      بشریٰ بی بی اور عمران کی بہنوں کی رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنا اللہ

      امریکا میں تعینات روسی سفیر پراسرار طور پر انتقال کرگئے’ تحقیقات جاری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.